مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شہریت چھوڑے بغیر اوورسیز پاکستانیز کوانتخابات میں شرکت کی اجازت ہونی چاہئے: فوزیہ قصوری
سلاؤ ... پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن ساؤتھمپٹن کے زیر اہتمام ابوبکر کمیونٹی سینٹر ساؤتھمپٹن میں پاکستان ڈے منایا۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر اور فوزیہ قصوری مہمان خصوصی تھے۔ ہال کے باہر آمنہ فاروق، مس شہناز، سعدیہ ناصر، مس زیارت حسین، مسز عباس خان، مسز فاروق سلیمی، بچوں اور خواتین کے ساتھ جمع تھے جنہوں نے مہمانوں کو آمد کے موقع پر پھول پیش کئے۔ پی ٹی آئی لیڈر امجد خان، خالد فاروق، ڈاکٹر ایم افضل چوہدری، بشار ، صدر ہیمبرسائیڈ اینڈ یارکشائر ایم اسلم بھٹہ اور ایم اسلم مہر نے میئر اینڈ میئر اینڈ میئرس آف ساؤتھمپٹن سٹی کونسلرز، پاکستانی پروفیشنلز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ ایونٹ میں 300 سے زائد مہمان شریک ہوئے۔ بچوں نے پی ڈبلیو اے ساؤتھمپٹن کے عہدیداروں اور فوزیہ قصوری و صاحبزادہ جہانگیر کے ساتھ قومی ترانہ پیش کیا ۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کو سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے گئے۔ پی ڈبلیو اے کے صدر عباس نے تقریب کا آغاز کیا جبکہ فیصل جاوید نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ چوہدری زیارت حسین، ظفر اقبال، شیر افضل خان بارکوٹی ،میری وائٹ، میئرس خالد فاروق مہمانوں فوزیہ قصوری اور صاحبزادہ جہانگیر کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے ، فوزیہ قصوری نے زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیز کو ان کی شہریت چھوڑے بغیر پاکستانی انتخابات میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہئے۔ تاکہ وہ ملک کی بہتر خدمت کرسکیں۔ حکومت پاکستان ان تمام تعلیم یافتہ اور جمہوریت پسند افراد کو پارلیمنٹ میں لانے کیلئے آئینی اصلاحات کرے۔ خالد فاروق نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے بچوں کیلئے تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ حصول علم کے بعد ان تمام کو اس مقصد کے تحت واپس پاکستان جان چاہئے کہ وہ پاکستان کے فرسودہ سیاسی نظام میں تبدیلی لائیں گے۔مسٹر افضل خان ، کامران عارف، مختار حسین، فاروق سلیمی، ایم عارف، لالہ سراج اللہ ، مسعود قریشی،لالہ عبدالشکور،مسٹر گورسی،عزیزپرور اور دیگر نے خطاب کیا۔