مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امت مسلمہ کےانتشار کیلئےبعض بین الاقوامی قوتیں خفیہ ہاتھ استعمال کررہی ہیں: صاحبزادہ حسیب
مانچسٹر ... صاحبزادہ حسیب الرحمن سجادہ نشین عید گاہ شریف راولپنڈی نے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو عقیدہ ختم نبوت کی اسلام میں بنیادی اہمت سے خود اور اپنی نوجوان نسلوں کو آگاہی کروانی چاہیے، انہوں نے کہا کہ 39سال قبل پاکستان کی قوم نے جس طرح اتحاد کا مظاہرہ کرکے ناموس رسالت مآب کی ختم نبوت کا تحفظ کیا تھا اور پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طورپر منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم قرار دے دیا تھا آج بھی قوم کواسی طرح کے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناموس اہل بیت و صحابہ رضوان اللہ اجمعین کا تحفظ کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت پر کاربند ہونا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مانچسٹر کے علمائے کرام علامہ شاہجہاں مدنی، قاری جاوید اختر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ اورعقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حسیب الرحمن نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں میں باہمی اتفاق کا فقدان ہے اور کئی علمائے سو آج کل قرآن وسنت کے برعکس مسلک کے نام پر اختلافات کو ابھار کر اپنے علمی مباحث کو فرقہ واریت میں تبدیل کرنے کا جانے انجانے میں کام کرتے ہیں اور امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھی امت مسلمہ کےانتشار کیلئے مخصوص مقاصد حصول کے تحت بعض بین الاقوامی قوتیں اپنا خفیہ ہاتھ استعمال کررہی ہیں اور دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہیں اور قرآن وسنت کے غلط مطلب نکال کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی سعی کی جارہی ہے اس کا خاتمہ اولیائے کرام کی محبت وصحبت کے ذریعے آقائے دوجہاں کی محبت کو دلوں میں اجاگر کرنے سے کیاجاسکتا ہے۔ صاحبزادہ حسیب الرحمن نے کہا کہ برطانیہ ویورپ میں نوجوان نسل کو اسلام میں محبت رسول کا رنگ چڑھایا جائے تو پھر مسلم امہ میں نہ تو کوئی قوت دواگر ڈال سکتی ہے ورنہ ہی فرقے بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے والد گرامی الشیخ نقیب الرحمن کے حالیہ دورہ برطانیہ کے نہایت اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چند ہفتے برطانیہ کے تبلیغی دورہ کے بعد امریکہ قرآن وسنت اور طریقی اولیا کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے روانہ ہوں گے اس موقع پر علامہ شاہجہاں مدنی نے آستانہ عید گاہ شریف راولپنڈی کی دینی اور اتحاد امت کی خدمات کو سراہا .. نعت خواں سید الطاف حسین شاہ، نعت خواں سلطان، قاری امام سبط علی، خطیب الرحمن نے بھی اظہار خیالات کیا اور ہدیہ بحضور سرور کائنات پیش کیا