مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عالمی اسلامی دعوت کانفرنس : امام مسجد نبوی شیخ صلاح البدیر لندن پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
لندن ... مرکزی جمیعت اہل حدیث برطانیہ کی دعوت پر امام مسجد نبوی ، مدینہ منورہ شیخ صلاح البدیر لندن پہنچ گئے ائرپورٹ پر سعودی سفارتخانے کے کلچرل آفس کے سربراہ عبدالعزیز الحربی، جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ شعیب احمد میرپوری اور شفیق الرحمان شاہین اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔ امام مسجد نبوی اتوار 15 ستمبر کو گرین لین مسجد برمنگھم میں منعقد ہونے والی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کی سالانہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس سے امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان پروفیسر سینیٹر ساجد میر، بھارت سے شیخ ظفر الحسن مدنی سمیت دیگر ممتاز علماء خطاب کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع دعوت و تبلیغ میں حکمت ہے تاکہ برطانیہ میں موجود دینی جماعتوں کو اپنی تعلیم و تبلیغ میں مقامی حالات، حکمت عملی، اور آئندہ نسل کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے بہترین گائیڈ لائن دی جا سکے . . امام مسجد نبوی برطانیہ میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ وہ برمنگھم میں کانفرنس میں شرکت کے علاوہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقد تقریبات سے بھی خطاب کریں گے۔ جبکہ اولڈہم میں جمعیت اہل حدیث کے سنٹر اور نیو کاسل میں کمیونٹی کے ایک مشترکہ سینٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔