مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اقتدارایک سے دوسری نا اہل حکومت کے سپرد ہوا 100روزہ کارکردگی مایوس کن: شیخ رشید
لندن ... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شام کے حوالے سے پاکستان نے ابھی تک درست موقف اپنایا ہوا ہے لیکن اس میں کب تبدیلی آجائے کچھ کہا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ آمد کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ کون کیا کرے گا۔ کانفرنس کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار طالبان کی مجلس شوریٰ کے فیصلے پر ہے۔ تاہم وہ اسکی کامیابی کیلئےدعا گو ہیں۔ حکومت کی ١٠٠ دن کی کارکردگی کو مایوس کن قراردیتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ ہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ آٹا، دالیں اور کھانے پینے کی ساری چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں۔ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے جنگل میں پھینک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر کنفیوز ہے اور اس کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔ یوں لگ رہا ہے جیسے آصف زرداری نے اقتدار کی ٥ صالح لیز نواز شریف کو سونپ دی ہے شیخ رشید نے کراچی میں آپریشن کے حوالے سے کہا کہ جن لوگوں کو پکڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سے بعض دبئی اور بعض ہانگ کانگ بھاگ گئے ہیں۔ حکومت کس کو پکڑے گی؟ انہوں نے کہا کہ جب حکومت سیاسی پارٹیوں کے افراد کو پکڑے گی تو پارٹیاں شور بھی مچائیں گی۔ کراچی میں ایک لیڈر کی گرفتاری کے بعد جو کچھ ہوا ویسا ہی ردعمل دوبارہ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن رینجرز کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے زندگی میں پہلی دفعہ ایم کیو ایک کی جانب سے فوج بلانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہووے کہا کہ اگر کامیاب آپریشن کرانا ہے تو آئین کی دفعہ245کے تحت فوج کو بلانا ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے جون2013ء کے دوران پورے پاکستان میں اغوا کی 9ہزار وارداتیں ہوئیں۔ ان میں7ہزار139اغوا پنجاب میں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حالات انتہائی مایوس کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جی فائیو کی حکمرانی ہے۔ دو بھائی، دو بیٹے اور ایک بھتیجا اقتدار پر قابض ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے جیسے ملک ایک نااہل حکومت کے قبضے سے نکل کر دوسری نااہل حکومت کے قبضے میں چلا گیا ہے اب اس کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے اصل دن یکم جنوری ٢٠١٤ سے شروع ہوں گے جب آرمی چیف اور چیف جسٹس مسند اقتدار پر نہ ہوں گے ..تقریب کے آخر میں برطانیہ میں پارٹی صدر شیخ سلیم نے نئی نامزد کردہ سیکریٹری جنرل بینا خان کا تعارف کروایا ...جبکہ بینا خان نے مختصر الفاظ میں شیخ رشید کی قومی خدمات پر روشنی ڈالی اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ..