مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جماعت اہلسنت یوکے کے نمائندہ وفد کی صاحبزادہ پیر سلطان اورعلامہ ظفراللہ سے ملاقات
برمنگھم:مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیزکے زیر اہتمام ۳۶ویں سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت سنی کانفرنس کے موقع پر میلاد مصطفی کی مناسبت اور یورپ میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے بعد پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے ۹ جنوری کو ہونے والی رحمت العالمین کانفرنس کے سلسلہ میں جماعت کے ایک نمائندہ وفدنے مرکزی جامع مسجدحضرت سخی سلطان باہو سنٹر میں صاحبزادہ پیر سلطان نیاز الحسن قادری اور علامہ ظفراللہ شاہ سے ملاقات کرکے انکو کانفرنس میں شرکت اور معاونت کی دعوت دی،وفد میں مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیزکے صدر صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ ،سینئر نائب صدرحافظ مفتی فضل احمد قادری ،ترجمان و بانی جماعت علامہ احمد نثار بیگ قادری کے علاوہ صاحبزادگان پیر دلدار علی شاہ شامل تھے ان جید علماء و مشائخ کا کہنا تھا کہ موجوہ حالات میں رحمت العالمین کانفرنس جیسی کانفرنسیں سرزمین یورپ پر وقت کا اہم تقاضہ ہے عہد حاضر میں مسلمانوں بلخصوص نوجوان نسل کی تربیت اور اصلاح اشد ضرروی ہے انہوں نے کہا کہ جشن آمد مصطفی کے ساتھ ساتھ یورپ بھر میں دہشت گردی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور بلحصوص برطانیہ میں مسلمانوں کو درپیش مسائل پر خصوصی اہم پیش رفت ہوگی ۔