مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملالہ یوسفزئی بطور " گرل ریڈنگ" نیشنل پورٹریٹ گیلری لندن کا حصہ بن گئی
لندن ...برطانوی مصور جوناتھن ییو کی تیارہ کردہ ملالہ یوسفزئی کی پینٹنگ کو پہلی مرتبہ نمائش کے لیے نیشنل پورٹریٹ گیلری میں رکھا گیا ہے۔ پورٹریٹ گیلری لندن میں بدھ کے روز اپنی بنائی ہوئی تصاویر کے لیےایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جہاں ملالہ یوسفزئی کی پورٹریٹ کے علاوہ کئی نامور ہستیوں ڈیمین ہرسٹ اور کیون اسپیسے کی پینٹنگز کو بھی پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔ اس پورٹریٹ میں ملالہ کو ہوم ورک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ تصویر کا قد ملالہ کے قد سے کہیں زیادہ بلند ہے۔ جوناتھن ییو نےاس پورٹریٹ کو گرل ریڈنگ کا نام دیا ہے ۔ جوناتھن ییو کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میری بنائی ہوئی پینٹنگ ایک ایسی لڑکی کی عکاسی کرے گی جو اگرچہ ہمت وحوصلے کی ایک مثال ہے تو دوسری جانب وہ ایک بہت حساس کم سن لڑکی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ،اپنے دور کی پر جوش اور سحر انگیز شخصیت کا پورٹریٹ تیار کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔