مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت کا مشاورتی اجلاس، آئندہ تین ماہ کے پروگراموں کا لائحہ عمل طے
بریڈ فورڈ:قائد ملت چوہدری غلام عباس کی برسی18دسمبر کو بریڈفورڈ میں منائی جائے گی جس میں برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ اور کشمیری و پاکستانی رہنما شرکت کریں گے جبکہ مانچسٹر میں تحریک حق خود ارادیت کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ تین ماہ کیلئے تحریک کے پروگراموں کا لائحہ عمل طے کیا گیا جبکہ پاک بھارت مذاکرات کی روشنی میں بیرون ملک سفارتی سرگرمیوں پر دیگر تنظیموں سے رابطوں کا فیصلہ تاکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور کشمیریوں کے حقیقی نکتہ نظر کو عالمی لیڈروں تک پہنچانے کے اقدامات کئے جا سکیں،تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان،چیئر مین راجہ نجابت حسین اور وائس چیئر مین امجد حسین مغل کے مختلف ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی رہنمائوں سے رابطے اور ملاقاتیں،کشمیری نژاد ارکان پارلیمنٹ کا بھرپور معاونت کرنے کا عزم،تحریک کی خواتین ارکان بھی متحرک کردار ادا کریں گی،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر2015میں موثر لابی کرانے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دورہ کے دوران ایک منظم مہم چلانے پر نہ صرف تحریکی رہنمائوں،کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ اور کشمیری تنظیموں کے سربراہوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگلے سال2016میں بھی ایک واضح لائحہ عمل کے تحت ریاست جموں و کشمیر کے عوام کا کیس عالمی سطح پر پیش کرنے کیلئے نہ صرف برطانوی و یورپی ایوانوں میں بچث کروائی جائے گی بلکہ نوجوان نسل،عام انگریز سیاستدانوں اور ممبران پارلیمنٹ کو کشمیریوں کاہمنوا بنانے کیلئے سیمینارز،کانفرنسیں اور حلقہ وار تقریبات منعقد کی جائیں گی اور اسی طرح خواتین کی خصوصی کانفرنسیں اور جنیوا و اقوام متحدہ کیلئے دورے کرنے کے علاوہ دونوں اطراف کشمیری لیڈر شپ سے بھی مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے،تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے تحریکی عہدیداروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک کے مشن میں شامل ہے کہ ہم ریاست کی تمام اکائیوں میں عوام کا نکتہ نظر عالمی سطح پر پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور15اگست1947والی پوری ریاست کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ہر وہ طریقہ اختیار کریں گے جس سے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو سکے،مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کے بانی چوہدری غلام عباس کی48ویں برسی حسب روایت18دسمبر کو بریڈ فورڈ میں منا کر نہ صرف ان کے احسانات اور قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جس میں پانچ برطانوی و یورپی پارلیمنٹ شرکت کریں گے جبکہ نارتھ آف انگلینڈ سے کشمیری و پاکستانی لیڈر شپ بھی شریک ہو کر تحریکی سرگرمیوں میں معاونت کی یقین دہانی کروائے گی،25دسمبر کو جہاں کرسمس منائی جا رہی ہے وہاں یوم قائد اعظم کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں بھی تحریکی رہنما شریک ہوں گے جبکہ5جنوری کو برطانوی پارلیمنٹ میں یوم حق خود ارادیت منایا جائے گا جس کی صدارت برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے چیئرمین اینڈریو گرفتھس کریں گے،26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور بھارت کے غیر جمہوری رویے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے یورپی پارلیمنٹ میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی،3فروری سے11فروری تک ہفتہ کشمیر منایا جائے گا اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے علاوہ مقبول بٹ شہید کی برسی بھی منائی جائے گی ان تمام دنوں میں برطانیہ کے اہم شہروں میں ممبران پارلیمنٹ اور خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،تحریکی رہنمائوں نے مانچسٹر و نارتھ ویسٹ کے ممبران پارلیمنٹ افضل خان ،جولی کارڈ ،سر جیرالڈ کاضمین،ڈیبی ابراہم،جولی کوپر،جم میکمان ایم پی،انجیلا کے علاوہ لیڈز اور شفیلڈ کے ممبران کو بھی ان تقریبات میں شریک کیا جائے گا جس کیلئے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،کونسلر یاسمین ڈار اور لیڈز کے کونسلر اضغر خان و کونسلر محمد رفیق کی ذمہ داریاں لگا دی گئی ہیں،لیبر گروپ کی لیڈر اور یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن گلینس ویلموٹ ایم ای پی اور نو ٹنگھم سے ممبران پارلیمنٹ سے بھی ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں لیبر پارٹی کے اندر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کام کا جائزہ لیا جائے گا اسی طرح کنزر ویٹو ممبران پارلیمنٹ امجد بشیر اور ڈینیل سہنان اور ایما میکلا رکن سے مل کر مختلف شہروں میں کنزر ویٹو پارٹی کے عہدیداروں سے رابطوں میں بھی تیزی لائی جائے گی جبکہ نارتھ ویسٹ کے عہدیدار فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین سجاد حیدرکریم کی معاونت سے اس ریجن میں کنزرویٹو ممبران پارلیمنٹ اور جماعتی رہنمائوں سے حمایت حاصل کی جائے گی،لندن میں راجہ سکندر خان،راجہ اعظم خان،صبیحہ شہزاد اورصائمہ یوسف سائوتھ آف انگلینڈ میں اپنی سرگرمیاں تیز کریں گے جس کیلئے لیوٹن،ہائی ویکمب،پیٹر براہ،آکسفورڈ،ایلز بری،بیڈ فورڈ اور لندن شہر کے ممبران پارلیمنٹ ٹارگٹ کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لابی کو منظم کیا جائے گا تاکہ اس علاقے کے ممبران پارلیمنٹ بھی کشمیری تحریک کا حصہ بن سکیں،مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں تحریکی رہنمائوں،ممبران پارلیمنٹ عمران حسین،ناز شاہ،امجد بشیر ایم ای پی،رچرڈ کوربٹ ایم ای پی سے ملاقات کرنیوالے رہنمائوں میں خواتین لیڈران کونسلر یاسمین ڈار،عطرت علی،غزالہ کاظمی،پامیلا اشرف،شاہدہ خان،زرقا احمد،روبینہ خان اور صبیحہ خان شامل تھیں،تحریکی رہنمائوں نے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے دورہ بریڈ فورڈ13-12-15راجہ نجابت حسین کے دوران ملاقات بھی کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر