مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں شوپیاں میں شہید کئے گئے کشمیری معصوم اور بے گناہ قرار دیدئے گئے
سرینگر ... مقبوضہ کشمیر پولیس نے بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں شوپیاں میں شہید کئے گئے 4 کشمیریوں کو معصوم اور بے گناہ شہری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی لحاظ سے جہادی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ دوسری جانب شہادتوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے شوپیاں چلو مارچ کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر میں پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ سات ستمبر 2013ءکو کاگرن شوپیاں میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد مارے گئے اور ایک زخمی ہوا پولیس کے مطابق تحقیقات سے بات سامنے آئی ہے کہ شہید کئے جانے والے مقامی نوجوان بالکل بے قصور اور بے گناہ تھے۔ بیان کے مطابق مذکورہ بالا چاروں مقامی نوجوانوں کے بارے میں پولیس کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہیں کہ وہ ماضی میں کسی بھی طور جہادیوں کے ساتھ وابستہ رہے۔ دوسری جانب سانحہ شوپیاں کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز کولگام اور دیگر علاقوں میں شدید کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ جبکہ ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج رہا کئی مقامات پر فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے اور فائرنگ بھی کی جبکہ مظاہرین نے جواباً پتھراو کیا اس دوران پتھراو اور فائرنگ سے بیسیوں افراد زخمی اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے قتل عام کیلئے کشمیر کے بھارت نواز سیاستدان اور خاص کر نیشنل کانفرنس ہی اصل ذمہ دار ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جنگی جرائم کا دنیا کو نوٹس لینا چاہئے۔