مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خیبر پختون خواہ کے دریاؤں پر20 ہائڈل پاور پراجیکٹس لگائےجائیں گے: سینئر وزیرسراج الحق
لندن... سینئر وزیر خیبر پختون خواہ سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے تاریخی صوبہ خیبر نے وقت کے ظالم تھپیڑوں کا ہر دور میں بڑی جوان مردی سے مقابلہ کیا ہے اور موجودہ دور حکومت میں بھی اسے متعدد چیلنجز درپیش تو ہیں مگر اتحادی حکومت ناصرف ان مسائل سے سرخرو ہو کر نکلے گی بلکہ عوام کو ایک ماڈل صوبہ دے کر جائے گی.. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن سے ملاقات میں کیا ..صوبائی سینئر وزیر نے ہائی کمشنر سے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے انتہا مواقع موجود ہیں انہوں نے بتایا کہ کے پی کے حکومت جلد ہی صوبے کے دریاؤں پر بیس ہائڈل پاور پراجیکٹس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس سے 25000 میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی ..سراج الحق نے کہا کہ یہ منصوبہ جات کم سے کم9 ماہ اور زیادہ زیادہ 4 سال کی مدت میں مکمل ہوں گے اور تمام سرمایہ کاری بیرون ملک سے ہو گی جسکے لئے تمام پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے... انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جات ملک میں بجلی کے بحران کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کریں گے ..پاکستانی ہائی کمشنر نے اس موقع پر خیبر پختوں خواہ کے سینئر وزیر کو اس سلسلے میں بیرون ملک سے مہیا ہونے والی مزید کسی بھی امداد کے سکالے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا انہوں نے فوری طور پر کمرشل قونصلر سے کہا کہ صوبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھنے والے برطانوی افراد سے ہمہ وقت رابطہ رکھا جائے ..اس سے قبل جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینئر وزیر خیبر پختوں خواہ نے لندن آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہووے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس صوبے نے اپنا اتنا نقصان کر لیا ہے کہ اسے پورا کرنے میں کئی سال درکار ہوں گے انہوں نے کہا کہ ناٹو افواج کے حملوں سے زمین زہر آلودہ ہو چکی ہے جسکے نتیجے میں پانی بھی موت ہے اور فضاء بھی ، سینئر وزیر نے کہا کہ ہمیں صرف ڈرونز کا ہی خطرہ نہیں بلکہ آنے والی نسل کی بقا کی فکر لاحق ہے جو ہیرو شیما جیسی تباہ کن دھرتی پر جنم لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے چٹانوں کی طرح ہیں ہمیں اپنی دھرتی کو صرف بچانا ہی نہیں بلکہ آگے بھی لے کر جانا ہے اسی لئے ہم دنیا کو یہ باور کرا رہے ہیں کہ آؤ اور ہمارے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کرو کیونکہ ہمیں مشکل سے مشکل حالات میں بھی جینے اور آگے بڑھنے کا فن آتا ہے مشرقی لندن میں ہونے والی اس میٹ دی پریس میں یو کے ای ایم کے ڈاکٹر زائد اور سید شوکت علی بھی ہمراہ تھے...