مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کراچی رینجرز آپریشن دہشت گردی کے خاتمہ تک جاری رہناچاہئے:سبطین رضا
برمنگھم:پاکستان کی نوجوان نسل زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو مسائل کہ گردابوں سے نکال سکتی ہے،دہشت گردی اور مہنگائی کا ہم نے ایک قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے،آپریشن ضرب عضب اور کراچی رینجرز آپریشن دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہنے چاہئیں،ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے یوتھ ایمبیسڈر سبطین رضا نے مسلم لیگ ن یوتھ یوکے کہ کواڈی نیٹر راجہ امجد خان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سبطین رضا نے کہا کہ افراد مل کر معاشرہ تشکیل دیتے ہیں اور معاشرے قوموں کا تعین کرتے ہیں،وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہمیں صرف انفرادی کردار ادا کرنا ہو گا،راجہ امجد خان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں پہچان دی ہے ہمیں شان وشوکت دی ہے، ہم پاکستان کہ سفیر کی حیثیت سے تارکین وطن میں نمائندگی کر رہے ہیں،پاکستان کی سالمیت و بقاء ہمارے ایمان کا حصہ ہیں،ہم پاکستان کی پہچان اور نیک نامی کیلئے یہ قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،پاکستان اسلامی ممالک کا نمائندہ ملک ہے اور اسلامی دنیا کیلئے مشعل راہ ہے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور پاکستانی قوم درد دل سے پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے،برطانیہ میں پاکستانی نوجوان یہ شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر،چوہدری عبدالرحمن،آصف محمود ،محسن علی ہاشمی،راجہ ارشد خان،شاہنواز کیانی،زائد حسین خٹک اور دیگر بھی موجود تھے،آخرمیں سب نے مل کر پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔