مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا: چوہدری بشیر رٹوی
بولٹن:پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا اور ملکی سلامتی شدید خطرات کا شکار ہوئی ایسے میں مسلح افواج نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے بہادری اور جرات مندی کا مظاہرہ کیا،آج بھی جب مادر وطن دہشت گردی کی وجہ سے عدم استحکام ہوا اور ملکی سلامتی خطرے میں پڑی تو ضرب عضب آپریشن سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اور بہت جلد اسکا مکمل صفایا ہوجائے گا اور پھر پاکستان امن کا گہوارہ ملک بن جائے گا،ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی نے مقامی ریسٹورنٹ میں یوم یکہجتی افواج پاکستان کے نام سے مسلم کانفرنس کے مقامی اور مرکزی رہنمائوں کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد و مرکزی صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے دس دسمبر کو اسکا اعلان کر کے ایک زیرک اور تجربہ کار منجھے ہوئے سیاستدان ہونے کا عملی ثبوت دیا اور جب انہوں نے پاکستان کے مسائل کو حل کرنے بارے ملٹری ڈیمو کریسی بارے کہا تو ان کی باتوں کا مذاق اڑایا گیا اگر موجودہ حالات کے تناظر میں اسے دیکھا جائے تو یہ ایک مسلمہ حقیقیت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی افواج کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا اور ان شہدا کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی اور آئندہ نسلیں اسکا پھل کھائیں گی،زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ واحد لیڈر ہیں جنکی سیاسی سوجھ بوجھ محب وطن پر مبنی ہے اورکارکنان بھی اپنے قائد کی صلاحیتوں کی وجہ سے بے حد متاثر ہیں اور جماعت کی مضبوطی کیلئے پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ کے ساتھ جماعتی پیغام کو آگے پہنچانے کیلئے مصروف عمل ہیں،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا شیخ یاسر نے بابرکت سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض شیخ سرفراز حسین نے سر انجام دیئے،مسلم کانفرنس برطانیہ یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین راجہ ریاض بڑالوی نے کہا کہ صدر جماعت محترم سردار عتیق احمد خان کی سیاسی و سماجی،مذہبی شخصیت کی کونسی خوبی ہے جس پر بحثکی جائے وہ ایک مکمل انسان ہیں جنکی سیاسی بصیرت ہمیشہ وسعت نظری اور دور اندیشی کی مکمل عکاسی کرتی ہے،مسلح افواج کے ساتھ اظہار محبت کے طور پر اظہار یکجہتی کا اعلان کر کے انہوں نے ہمارے دلوں پر تا حیات حکمرانی کر لی ہے ہم مسلح افواج کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے نوجوانوں کے کردار کو موثر بنانے کیلئے موصوف کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں،اس تقریب میں سینئر نائب صدر بولٹن برانچ شیخ خالد زرگر،سر پرست اعلیٰ راجہ اختر علی ظفر،شیخ عابد زرگر،راجہ شکیل خان،راجہ سعید،شیخ عاطف رئوف کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔بیورورپورٹ:فیاض بشیر