مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
یورپی ایوانوں میں نمائندے بھیج کر ہی ہم اپنےاصولی موقف کی پیروی کر سکتے ہیں:ممتاز احمد
بری... مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما راجہ ضیا الحق کی رہائشگاہ پرمنعقدہ استقبالیہ میں آزاد کشمیر بنک کےسابق ایم ڈی ممتاز احمدنے اظہار خیال کرتے ہووے کہا ہے کہ برطانیہ میں آباد کمیونٹی نے سیاست سمیت تمام شعبہ زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ہموطنوں کے سر فخر سے بلند کئے ہیں برطانوی سیاست میں کشمیری وپاکستانی کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی دلچسپی مسئلہ کشمیر پر لابنگ میں معاون ومدد گار ثابت ہوسکتی ہے کمیونٹی کو چاہیے کہ لوکل الیکشن سے لے کر پارلیمنٹ کے انتخابات تک ایسے نمائندوں کو منتخب کیا جائے جو ان کے مسائل سمیت کشمیریوں کے دیرینہ مسئلہ کے لیئے آواز اٹھا سکیں بیرونی ممالک میں آباد کشمیری و پاکستانی کیمونٹی کاہر فردحقیقی معنوں میں وطن کے سفیر کا کردارادا کر رہا ہے انہوں نے تارکین وطن کی اپنے وطن سے محبت کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہزراوں میل دور بیٹھ کر اپنے وطن کی بہتری اور خوشحالی میں اہم رول ادا کر کہ تارکین وطن کیمونٹی انمٹ نقوش چھوڑ رہی ہے تارکین وطن کیمونٹی کا یہ کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے برطانوی اکانومی کو مظبوط بنانے اور ہموطنوں کی بھرپور معاونت نے تارکین وطن کیمونٹی کی محنت کو چار چاند لگائے ہیں انہوں نے برطانوی سیاست میں تارکین وطن کیمونٹی کے بڑھتے ہوئے کردار کوزبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے آزادنہ جموری نظام میں حصہ لیتے ہوئے تارکین وطن کمیونٹی اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور سے اجاگر کر رہی ہے برطانوی پارلیمنٹ میں جتنے بھی زیادہ نمائندے ہوں گے اتنے ہی کمیونٹی کی آواز موثر طریقے سے سنی جائے گی انہوں نے تارکین وطن کیمونٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ کے تاریخی پارلیمانی اور سیاسی نظام سے فاہدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نمائندے منتخب اداروں تک پہنچائے تاکہ عالمی دنیا میں ہماری شنوائی ہو سکے اپنے بنیادی مسائل اورمسئلہ کشمیر کے جلد حل کے لیئے ہمیں زیادہ سے زیادہ اپنے نمائندے برطانوی اور یورپی ایوانوں تک پہنچنانے چاہیے ہم یورپین ایوانوں میں منتخب نمائندے بھیج کر ہی اپنے سچے اور اصولی کیس کی پیروی کر سکتے ہیں .. اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما راجہ نواز خان،مرکزی نائب صدر راجہ گلویز،سیکرٹری جنرل میڈلینڈزراجہ اشفاق اور دیگر افراد موجود تھے..