مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر آمدہ الیکشن: ن لیگ برطانیہ کے صدر راجہ زبیر اقبال کی زیر صدارت اجلاس
لوٹن .... مسلم لیگ ن برطانیہ آزاد کشمیر کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی کی زیر صدارت اورزیر نظامت راجہ محمد ادریس سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن برطانیہ ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں برطانیہ بھر سے مسلم لیگی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں مرکزی ترجمان مسلم لیگ ن برطانیہ سردار مرتضیٰ خان نے قرار داد پیش کی، جس میں سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ تمام عہدیداران سمیت صدر مسلم لیگ ن راجہ زبیر اقبال کیانی اور سیکرٹری جنرل راجہ ادریس نے کہا کہ ہم فاروق حیدر خان اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں متحد اور آمدہ الیکشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور آمدہ الیکشن میں ہمارے قائدین جب بھی ہمیں آواز دیں گے تو ہم ہمہ وقت تیار کھڑے ہیں اور انکی آواز پر لبیک کریں گے،ہم سردار سکندر حیات کی سر پرستی میں اپنے ہر دل عزیز قائد راجہ فاروق حیدر خان کو ایک بار پھر وزیر اعظم آزاد کشمیر دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ صدر راجہ زبیر اقبال کیانی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن راجہ محمد ادریس نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے حلقوں میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اور آمدہ الیکشن میں کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں جبکہ انہوں نے راجہ نصیر احمد خان،طارق فاروق اور شاہ غلام قادر سمیت دیگر قائدین کی پارٹی کیلئے خدمات کو بھی سراہا،اس موقع پر سردار مرتضیٰ خان اور چوہدری جہانگیر حسین کی آزاد کشمیر میں ہونے والے آمدہ الیکشن میں شرکت کے حوالے سے بھی تمام عہدیداروں نے کہا ہم دو افراد کے ساتھ ہیں اور پارٹی سے امید کرتے ہیںکہ وہ ان کے حق میں بہتر فیصلے کرتے ہوئے آمدہ الیکشن میں ان کو ٹکٹ دے کر کامیاب ہونے میں مدد دے گی،اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے عہدیداروں نے بھی فون کالز کے ذریعے راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سابق کونسلر چوہدری سعید،خواتین ونگ کی چیئر پرسن سمیرا خان،راجہ امجد فاروق ایڈووکیٹ،گل نواز کیانی،چوہدری جہانگیر حسین،راجہ ثقلین،راجہ وقار کیانی،راجہ اقبال،چوہدری ساجد پنوں،طارق یعقوب،چوہدری ظفر لیڈز،راجہ آصف بری، راجہ ارشد غازی،زاہد محمود،راجہ اقبال،عبدالرحمان،سردار فاروق، راجہ آصف آف لوٹن،سردار نفیس سرور،راجہ امیر اللہ،عرفان قریشی،راجہ پرویز،شفیق اکرم،حسین شہید سرور، چوہدری ظفر اقبال اور دیگر شامل تھے جبکہ اجلاس کے آخر میں آمدہ الیکشن میں کامیابی اور سردار سکندر حیات کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔