مقبول خبریں
اولڈہم کالج کی انتظامیہ کی دعوت پر مئیر کونسل جاوید اقبال کا دورہ ، طلباء وطالبات کو لیکچر دیا
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آل پارٹی پارلیمانی گروپ آن پاکستان کے چیئرمین رحمان چشتی کی سر انور پرویز سے ملاقات
لندن :برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ آن پاکستان کے چیئرمین رحمان چشتی ایم پی نے بیسٹ وے گروپ کے چیئرمین سر انور پرویز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور کے علاوہ برطانیہ میں مسلمانوں کی مجموعی صورتحال اور بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ رحمان چشتی کا کہنا تھا کہ سر انور پرویز جیسی شخصیت ناصرف مسلمانوں کیلئے بلکہ برطانیہ میں بسنے والے تمام لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے جنہوں نے اپنے وسائل سے برطانیہ میں چودہ ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کیا اسی طرح پاکستان میں انکے گروپ کی سرمایہ کاری سے وہاں ہزاروں گھرانے باعزت روزگار سے وابستہ ہیں۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور مختلف پروگراموں کے ذریعے حکومت برطانیہ کی پاکستان کیلئے بڑھتی امداد پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔