مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین کونسلر محبوب حسین بھٹی نے تاریخی میوزیم کا افتتاح کر دیا
ہائی ویکمب:ہائی ویکمب ٹرین سٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر موجود تاریخی میوزیم کا افتتاح ویکمب ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین کونسلر محبوب حسین بھٹی نے کیا،میوزیم کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کونسلر محبوب حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ ستارویں صدی میں جب تعمیر کیا گیا تو اسے کاسل ہل کا نام دیا گیا تھا،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کافی تبدیلیاں کی گئیں ہیں،تاریخی اہمیت کی حامل اس بلڈنگ کو ثقافتی ورثہ میں گریڈ ٹو حاصل ہے میوزیم کو اس سال جون میں مرمت کیلئے بند کر دیا گیا تھا،مرمت کے دوران معزور افراد کیلئے لفٹ،نئی ٹوائلٹس،شاپ،ایک نیا کیفے ٹیریا اور سکول کے بچوں کیلئے ایک بڑا یونٹ ایریا بنایا گیا ہے جہاں وہ اپنے تعلیمی وزٹ کے دوران مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے،جبکہ نئی آرٹ گیلری کی تعمیر کے ساتھ ساتھ باقی تمام گیلریز اور خصوصی طور پر چیر گیلری کی آزائش و مرمت پر کام جاری ہے،میوزیم کا چارج ویکمب ہیریٹیج اینڈ آرٹ ٹرسٹ کے حوالے کیا جا رہا ہے جو اسے ایک چیر ٹیبل ٹرسٹ کے طور پر چلائے گی،آخر میں انہوں نے تمام میوزیم ٹیم اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں رضا کار اور میوزیم ٹیم ایک نئے جذبے کے تحت میوزیم کی مدد کرتے رہے گے۔