مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ریاستی عوام افواج پاکستان اور اہل پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں:راجہ ظفر معروف
سلاؤ...مسلم کانفرنس کے کارکنان خوشحال مضبوط مستحکم پاکستان کیلئے پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں افواج پاکستان کشمیریوں کی آن و شان ہے مسلم کانفرنسی کارکنان وفاق پاکستان کی مضبوطی کو تحریک آزادی کشمیر کے مضبوطی سمجھتے ہیں اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری ملک پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے بہترین بلا تنخواہ سفیر ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل میر پور راجہ ظفر معروف نے برطانیہ آمد کے موقع پر ہیتھرو ائیر پورٹ پر استقبال کرنے والوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل میر پور راجہ ظفر معروف کا ہیتھرو ائیر پورٹ پر استقبال کرنے والوں میں جہانگیر کیانی،فاروق ایڈووکیٹ،راجہ شہپال خان،راجہ گل بہار،چیف آرگنائز مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ اسحاق خان،پرویز خان،عنصر کیانی،شفاعت کیانی،ہمایوں رقیب،نوید منگا،راجہ شکیل،راجہ اسد،مبارک خان،چوہدری اشفاق،چوہدری اکرم،چوہدری نوید،خواجہ افتخار،راجہ امیر،لیاقت علی راجہ،راجہ رضوان،ظفر فاروق سمیت مسلم کانفرنس اور مسلم یوتھ آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے شاندار استقبال کیا۔استقبالیہ اجتماع سے سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل میر پور راجہ ظفر معروف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست جموں و کشمیر میں مسلم کانفرنس کے مثبت ذمہ دارنہ سیاسی کردار ادا کر رہی ہے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان دونوں اطراف کے کشمیریوں کی نمائندگی بھرپور انداز میں کر رہے ہیں،مسلم کانفرنس نے نہ صرف تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں ریاستی تشخص کو اجاگر کیا بلکہ ساتھ ساتھ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لازوال بے مثال رشتوں کو پہلے سے بھی مضبوط اور مستحکم کیا،ریاستی عوام پاکستان کے اداروں افواج پاکستان سمیت اہل پاکستان کے ساتھ پوری چٹان کی طرح کھڑی ہے،بھارت نے پاکستان اور کشمیر کے بارڈر پر کھلی جارحیت کرتے ہوئے بے گناہ لوگوں کو شہید کر کے عالمی دہشتگردی کا مرتکب ہوا ہے۔عالمی رہنما بھارت کی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارت کو انٹر نیشنل جسٹس آف کورٹ میں لے کر جائے۔بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس کو بھرپور منہ توڑ جواب دیا جائے۔راجہ ظفر معروف نے کہا کہ بھارت کی کھلم کھلا وحشیانہ دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانی اور کشمیری مکمل اتفاق رائے کے ساتھ مشترکہ اور متفقہ پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر سفارتی جدو جہد کے ذریعے بھارت کے منفی چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں،راجہ ظفر معروف نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ممبران برٹش پارلیمنٹ ،ممبران ہاؤس آف لارڈز سمیت برطانیہ کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو خصوصی طور پر ملاقاتوں،خطوط اور ای میل کے ذریعے لابنک کا سلسلہ شروع کریں گے کمیونٹی کو اس حوالے سے اپنے تمام سیاسی،ذاتی نوعیت کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی اور قومی ایشو پر مکمل اتفاق،اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ملک پاکستان کے عظیم مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرنا ہو گا۔