مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
منتخب نمائندوں کو ایسے ہر عمل سے بچنا چاہئے جوغیرذمہ داری کا تاثر دے: سجاد کریم ایم ای پی
مانچسٹر ... یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیرمین سجاد حیدرکریم نے زور دیا ہے کہ لارڈ مئیر آفس کو غیرجانبدار رہنا چاہئیے ، کسی قسم کی سیاست سے باز رہنا چاہیے اور عہدے کے پروٹوکال پر عملدرآمد کرنا چاہیے ۔ میں رکن یورپی پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ایسی بے ضابطگیاں بند نہ ہوئیں تواس سے یہ تاثر ابھرے گا کہ برٹش پاکستانی کمیونٹی ادب و آداب کا خیال رکھنے والی کمیونٹی نہیں ہے حالانکہ ہم پروٹوکال کے ہر تقاضے کو بخوبی سمجھتے ہیں اور برٹش پاکستانیوں کو یہ اچھی طرح سے علم ہے کہ اس ملک میں ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں ۔ وہ نہیں چاہتے کہ برٹش پاکستانی کمیونٹی پر یہ الزام لگے کہ و ہ اس معاشرے میں اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء نہیں ہو رہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل چوہدری احسان اللہ باٹھ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے تیس سال قبل یورپی یونین کے اندر پاکستان کا مقام مختلف تھا لیکن آج اللہ کا فضل ہے کہ یورپی یونین میں پاکستان کو ایک بہت بڑا مقام حاصل ہے اور یونین پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کر رہی ہے۔ٹریڈ ایگریمنٹ کے ذریعے پاکستان کی مصنوعات کو پوری یورپی منڈی میں متعارف کروایا جا رہا ہے جس کا سہرا نارتھ ویسٹ انگلینڈ کے پاکستانیوں کے سر ہے جنہوں نے مجھے اس قدر اعتماد دیا کہ میں یورپی پارلیمنٹ میں جا کر یہ کام کر سکوں ۔انہوں نے تالیوں کی گونج میں ا علان کیاکہ 31 دسمبر سے قبل پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کاٹریڈ ایگریمنٹ پردستخط ہوجائیں گے اور آئندہ سال یکم جنوری سے اس معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے تقریب میں موجود جہلم سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری خادم حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے نام ان کا یہ کھلا پیغام لے کرجائیں کہ پاکستان میں سزائے موت کو قانون میں قائم رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ خالصتاً پاکستان کا اندونی معاملہ ہے اور یورپی یونین کو اس بارے میں کوئی تشویش نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ اکتوبرمیں میں خود پاکستان کا دورہ کر کے وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کے سامنے یورپی یونین کی پوزیشن کو واضح کروں گا ۔ انہوں نے مقررین کی تقریروں کے جواب میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ان پاکستانیوں سے ہزاروں درجے بہتر ہیں جو ملک میں رہ کر ملک کو لوٹ رہے ہیں ۔ ہم ان سے بہتر پاکستانی ہیں اور ان کی نسبت پاکستان سے زیادہ محبت کرتے ہیں کیونکہ کوئی رشتہ داروں کا معاملہ ہو یا کمیونٹی کا یا پھر حکومتوں کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنااور اپنے بال بچوں کا پیٹ کاٹ کر پاکستان کی مدد کی ہے ۔ ہم پندرہ ارب ڈالر کا زرمبادلہ ہر سال پاکستان بھیجتے ہیں لیکن دوہری شہریت کے معاملے میں ہمارے سے ساتھ یہ ہتک آمیز سلوک ناقابل برداشت ہے ۔ برٹش پاکستانی خود کو اس سے بہت بہتر سلوک کا حقدار سمجھتے ہیں ۔