مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نفیس بیکرز لمیٹڈ پہلی کرافٹ روڈ برانچ کا افتتاح حاجی محمد سلیم نے اپنے دست مبارک سے کیا
بریڈ فورڈ:نفیس بیکرز لمیٹڈ پہلی کرافٹ روڈ برانچ کا افتتاح نفیس بیکرز اینڈ سویٹس کے بانی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حاجی محمد سلیم نے اپنے دست مبارک سے رکھا،افتتاحی تقریب میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے کاروباری شخصیات کی شرکت نفیس بیکرز لمیٹڈ برطانیہ کے چیف ایگزیکٹو محمد آصف سلیم،محمد رافع سلیم،مفتی خورشید،راجہ اعتزاز اصغر،سراج احمد،راجہ شہزاد اصغر،نعیم منور،ضیا اللہ،چوہدری رشید کے علاوہ بریڈ فورڈ کی مقامی کمیونٹی اور نفیس بیکرز لمیٹڈ کے ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی،افتتاح کے موقع پر حاجی محمد سلیم نے نفیس گروپ کی برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور20کے قریب برانچوں کے قیام پر اپنے بیٹے محمد آصف سلیم کو مبارکباد بھی پیش کی اور دعا کی کہ نفیس بیکرز لمیٹڈکو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے،اس موقع پر چیف ایگزیکٹو محمد آصف سلیم نے کہا کہ نفیس بیکرز لمیٹڈ گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ہماری معیاری مصنوعات ہی ہماری ترقی کی اصل وجہ ہے ہم نے کبھی کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ اس وقت پورے برطانیہ میں نفیس بیکرز کی مصنوعات سویٹس کیکس اور بسکٹس عوام میں خاصے مقبول ہیں،میرپور نفیس بیکرز ڈائریکٹر اور حاجی محمد سلیم کے چھوٹے صاحبزادے محمد رافع سلیم نے اس موقع پر کہا کہ میرپور،اسلام گڑھ،چکسواری اور ڈڈیال میں نفیس بیکرز کی برانچیں بھی اپنی معیاری مصنوعات کی بدولت انتہائی کامیابی سے چل رہی ہیں برطانیہ میں شادی بیاہ کیلئے اکثر کیک لوگ پاکستان سے ہماری شاپس سے بک کرواتے ہیں اور انہیں کیک برطانیہ ہماری کسی بھی برانچ سے مل جاتے ہیں یہ برطانیہ میں پہلا تجربہ نفیس گروپ نے ہی کیا ہے جو انتہائی کامیابی سے چل رہا ہے۔