مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
طیاروں کی کمی کے باعث پی آئی اے نےمتعدد انٹرنیشنل پروازوں کی تعداد میں کمی کر دی
کراچی... پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے طیاروں کی کمی کے باعث اپنی متعدد انٹرنیشنل پروازوں کی تعداد میں کمی کر دی ہے جسکے نتیجے میں ناصرف یورپ بلکہ بعض ایشیائی روٹس متاثر ہوں گے .. ابتدائی اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ اور ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے کراچی اور لاہور سے بھارت کے دو شہروں ممبئی اور نئی دہلی جانے والی اپنی پروازوں کی تعداد میں بھی کمی کی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہےکہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والوں کے لیے پروازیں بڑھا دی گئی ہیں اور بڑے مسافر طیاروں کی کمی کے باعث بعض ملکوں کو جانے والی پروازوں کو عارضی طور روک دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پی آئی اے کے تمام متعلقہ شعبوں کے درمیان مشاورت اور اس کے اقتصادی اثرات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا گیا ہے۔ پروازوں کی عارضی بندش کے دورانیہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ اس سے قبل پی آئی اے کے حکام نے وفاقی حکومت سے کہا تھا کہ وہ اس ادارے کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی ادائیگی میں مدد کرے تاکہ قومی ائیر لائن کے معاملات کو بہتر بنایا جا سکے۔