مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تمام لیگی کارکن متحد رہیں اور جماعت کی مضبوطی کیلئے کام کریں:راجہ محمد ادریس
ڈربی:مسلم لیگ ن ڈربی کے صدر راجہ محمد ادریس نے کہا کہ تمام لیگی کارکن متحد رہیں اور جماعت کی مضبوطی کیلئے کام کریں،یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجہ امتیاز خان کے ساتھ ملاقات میں کہی، جس میں مرکزی سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور سینئر چیئرمین راجہ شفیق،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری راجہ نوید خان،صدر نارتھ زون راجہ پرویز خان،مرکزی نائب صدر راجہ شفیق اکرم،صدر لوٹن راجہ زاروب خان،ممبر مجلس عاملہ راجہ شاہد اقبال اور کونسلر گلفراز نواز شامل تھے،انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان ایک بہادر شخص ہے اور ہم صدر جماعت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی اور راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم ہوں گے،مرکزی نائب صدر راجہ امتیاز خان نے کہا کہ تمام اختلافات کو بھلا کر جماعت کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور راجہ فاروق حیدر خان کی سر پرستی میں انشاللہ بہت جلد کشمیر میں مسلم لیگ ن راج کرے گی،سینئر نائب صدر راجہ مقصود کاکڑوی نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نے مسلم لیگ ن کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام کارکن مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور دیں،صدر نارتھ زون راجہ پرویز نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی جماعت کی مضبوطی کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری راجہ نوید احمد خان نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان ریاستی عوام کے ہیرو ہیں،ان کی قیادت میں عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے مرکزی نائب صدر راجہ شفیق اکرم نے کہا کہ ہم پہلے بھی راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ہم ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور جماعت کی مضبوطی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے،راجہ زاروب صدر لوٹن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت آزاد کشمیر اور برطانیہ میں لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے مگر آج بھی جماعت اور راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔بیورو رپورٹ :فیاض بشیر