مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
تحریکی رہنمائوں کے جذبات وزیر اعظم تک پہنچائوں گی،اینا سوبری کی راجہ نجابت کو یقین دہانی
نوٹنگھم : جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ نے سال کا آغاز یوم حق خودارادیت کی تقریب سے ہائوس آف کامنز لندن میں کرے گی جس میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کا وعہ یاد دلایا جائیگا ۔ تحریکی رہنمائوں نے اس سلسلے میں رابطے شروع کر یدئے جس کیلئے پہلی دعوت برطانوی کابینہ میں سمال بزنس کی وزیر رینا سوبری ایم پی کو دیکر دیگر وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کیلئے تحریکی رہنمائوں کی ذمہ داریاں لگا دی گئیں ۔ ایسٹ مڈ لینڈ سے تحریک کی چیئرپرسن کونسلر حلیمہ خالد ایم بی ای ، عطرت علی یاکشائر ،بیرسٹر شازیہ انجم نارتھ ویسٹ اور باسط محمود ایسٹرن ریجن سے حکومتی ارکان کو مدعو کرینگے جبکہ سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، امجد حسین مغل ، صبیحہ شہزاد اور راجہ اعظم خان کے علاوہ راجہ سکندر خان لیبر ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں اور رابطے کرکے مجوزہ پروگراموں میں شمولیت پر آمادہ کریں گے ۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین تقریب کے میزبان ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ اینڈریو سے 27نومبر کو ملکر دیگر وزراء کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کرینگے جبکہ راجہ سکندر خان اور سردار عبدالرحمن خان دیگر کشمیری تنظیموں اور پاکستانی جماعتوں کی شرکت پر آمادہ کرینگے ۔ 2016میں تحریکی عہدیداروں کا وفد آزاد کشمیر اور پاکستان کے علاوہ یورپ اور اقوام متحدہ میں بھی جائیگا تا کہ برٹش کشمیریوں کے جذبات اور پاکستان اور بھارت کو مذاکرات ی میز پر لانے کیلئے عالمی رائے عامہ کو ہمنا بنایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے گزشتہ روز برکنٹو سے کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ اور ڈیوڈ کیمرون کی موجودگی کابینہ میں اہم وزیر اینا سوبری سے ایک خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا جہاں تحریک کی ایسٹ مڈ لینڈ سے چیئرپرسن کونسلر حلیمہ خالد ایم بی ای اور سابق پارلیمانی امیدوار ہیری بوٹا کے علاوہ مقامی کونسلرز بھی موجود تھے،راجہ نجابت حسین نے کابینہ کی وزیر کو برٹش کشمیریوں کی طرف سے نریندر مودی کے دورہ کے دوران کئے گئے مظاہروں اور ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے مشترکہ خط کے علاوہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانوی حکومت کی مسلسل خاموشی کا بھی گلہ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون تک ہمارے جذبات پہنچائیں،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے ایک ملین سے زائد کشمیری پر امن شہری ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور شدت پسندی کے سخت خلاف ہیں مگر ہماری حکومت کو بھی کشمیراور فلسطین جیسے مسائل پر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے اورہمارے مسائل پر بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے میں کردار ادا کرنا چاہئے،اس موقع پر کونسلر حلیمہ ایم بھی ای اور بوٹا نے بھی اینا سوبری کو مسئلہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال اور خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا،اینا سوبری نے اس موقع پر تحریکی رہنمائوں کے جذبات وزیر اعظم تک پہنچانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ ماضی میں بھی تحریکی رہنمائوں کا نکتہ نظر پہنچانے کیلئے معاونت کرتی رہی ہیں اور انسانی حقوق کی پامالی کا مسئلہ ضرور اٹھائیں گی اور نئے سال کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر