مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد مذہبی جنگ نہیں بلکہ جنگ آزادی ہے: راجہ افتخار احمد خان
سلاؤ ... مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے اور یہ مذہبی جنگ نہیں بلکہ جنگ آزادی ہے۔ کشمیری عوام اپنے نصب العین پر قائم ہیں اور جلد ہی اپنا حق خودارادیت حاصل کرکے رہیں گے۔ شہدائے کشمیر کے قبرستان کے قبرستان طلوع آزادی کے سورج کی نوید سنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے دورہ پر آئے ہوئے نوجوان متحرک کشمیری رہنما آزاد کشمیر مسلم لیگ ن راجہ افتخار احمد خان نے اپنے اعزاز میں مسلم لیگ ن برطانیہ ساؤتھ زون کے صدر راجہ محمد شبیر خان ناڑوی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر بھارت کے ساتھ مل کر سنجیدگی سے حل کرنا چاہتی ہے۔راجہ افتخار احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعظم کو ملکی مسائل حل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیںانہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ سے خوشگوار یادیں لے کر 11ستمبر بروز بدھ کو واپس پاکستان جا رہے ہیںاور پھر آزاد کشمیر پہنچ کر آپ کے خلوص اور پیار کا پیغام کشمیری عوام تک پہنچاؤں گا۔آزاد کشمیر سے آئے ہوئے ایک اور مہمان راجہ شاہپال خان نے کہا کہ برطانیہ میں آباد کشمیری اپنے اپنے حلقہ کے ایم پی کو کشمیر کی اصل صورتحال اور بھارت کے مکر و فریب سے آگاہ کریں تاکہ کشمیر کے مسئلہ پر پیش رفت ہو سکے۔ دیگر مقررین جن میں کشمیری راہنماء راجہ محمد ایوب خان، سابق میٔر آف سلاؤ راجہ محمد زراعت خان ، مسلم لیگ سلاؤ برانچ کے صدر راجہ ربّ نواز خان سبحانی، حاجی راجہ عبدالخالق خان، راجہ گلبہار خان، محمد صدیق،راجہ محمد سروپ خان، حافظ نعیم،راجہ محمد افضل خان اور راجہ ذوالفقار خان شامل تھے نے بھی چیٔرمین راجہ افتخار احمد خان کی بے لوث خداداد صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے گھر سے کھا کر سیاست شروع کی اور مسلم کانفرنس کو بھی پروان چڑھانے میں ان کا ایک کردار تھا اور آج مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیاسی پلیٹ فارم سے کشمیری عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔میزبان راجہ محمد شبیر خان نے معزز مہمان خصوصی سمیت تمام احباب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے یہاں تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیری قوم کو راجہ افتخار احمد خان ایسے مخلص نڈر اور بے باک نوجوان رہنما سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔