مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پگواش تنظیم نے پاک بھارت مفادات کے تحفظ کے سواکوئی موثر قدم نہیں اٹھایا: عظمت اے خان
لوٹن ... جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے اینڈ یورپ زون کے صدر عظمت اے خان نے اسلام آباد میں پگواش کانفرنس کے نام پر ہونیوالی کانفرنس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پگواش کانفرنس کا بائیکاٹ اصولی ہے۔ یہ دنیا کے علاقائی تنازعات طے کرنے کیلئے قائم کی گئی۔ انہوں نے کہا2006ء سے لیکر اس وقت تک پگواش تنظیم نے دونوں ملکوں کے مفادات کے تحفظ کے سوا ابھی تک کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا۔ بلکہ پگواش تنظیم نے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت کو تجارت و دیگر معاملات میں موسٹ فیورٹ دینے کی کاوشوں میں مصروف عمل ہے۔ اور یہ کریڈٹ ان کشمیری جماعتوں کو بھی جاتا ہے جو پگواش تنظیم کے زیر سایہ سازشوں میں ملوث ہیں۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے تمام حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد پگواش کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پگواش تنظیم کے اراکین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تنظیم کے طے کردہ اصولوں و قواعد و ضوابط کے اندر رہ کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی اسکی وحدت اسکی قومی خودمختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرے۔ ورنہ کشمیری قوم ایسی تنظیموں کے وجود کو تسلیم نہیں کریں گے۔