مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قائد اعظم ٹرسٹ یوکے کے زیر اہتمام علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ’’ اقبال ڈے ‘‘ تقریب
برمنگھم:پاکستان کے وائس قونصل جنرل برائے برمنگھم میاں عظمت فاروق نے کہا ہے کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا پیغام آفاقی اور عملی نوعیت کا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے کردار سے افکار تک کو نوجواں نسل میں منتقل کیا جائے وہ گزشتہ شام قائد اعظم ٹرسٹ یوکے کے زیر اہتمام علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ’’ اقبال ڈے ‘‘ کی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے،قبل ازیں قائد اعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق،پروفیسر محمود رضا،مولانا ظفر اللہ شاہ،حافظ سعید احمد مکی،مولانا سرفراز احمد مدنی،مولانا امداد اللہ نعمانی،محمد اشرف قریشی،ماسٹر لطیف احمد،بیرسٹر عبدالرشید مرزا،محمد عرفان بٹ،چوہدری محمد اسلم وسن اور راشد یعقوب نے بھی خطاب کیا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض قائد اعظم ٹرسٹ کے سیکرٹری اطلاعات عبدالوحید خان نے سر انجام دیئے جبکہ تلاوت محمد زاہد چوہدری اور نعت رسول مقبولؐ محمد ساجد قادری نے پیش کی اور اختتامی دعا مولانا حافظ محمد رمضان رضا قادری نے کرائی،تقریب کے میزبان راجہ محمد اشتیاق نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور بالخصوص یہاں برطانیہ میں پیدا ہونے والی نوجوان نسل کو علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے کردار اور افکار و عمل سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے اور قائد اعظم ٹرسٹ اس سلسلے میں عملی طور پر کوشاں ہے کہ ان مشاہیر کے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی ہو،راجہ محمد اشتیاق نے کہا بچوں کو اردو زبان سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں مساجد میں عربی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی کلاسز شروع کی جائیں جبکہ علمائے کرام مساجد میں اپنی تقریروں میں یوم پاکستان،آزادی پاکستان،قائد اعظم اور علامہ اقبال کے یوم پیدائش و یوم وفات کے حوالے سے آگاہی کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور ان سے اپیل ہے کہ وہ اس ضمن میں کردار ادا کریں،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور دیگر پارلیمانی قائدین سے درخواست کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے،پروفیسر محمود رضا نے کہا کہ علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،شاعر مشرق کا کلام عام کلام نہیں ہے یہ خودی،خود داری اور عمل کی تلقین کرتا ہے اور نوجوان کو اسلاف کی تعلیمات پر عمل داری کی دعوت دیتا ہے دیگر مقررین نے بھی علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کلام کو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا جو جا بجا قرآن و حدیث سے راہنمائی کی دعوت دیتا نظر آتا ہے اور نوجوان نسل کو شاہین بننے کی دعوت فکر دیتا ہے۔