مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ،ڈیوڈکیمرون مودی سے قتل عام پر سوال اٹھائیں: بیرسٹر عمران
بریڈ فورڈ:بریڈ فورڈ سے ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین نے بریڈ فورڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں فوج کو کالے قانون کے تحت بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے کا لائسنس جاری کر رکھا ہے،بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون برطانوی کشمیری اور بھارتی مسلمانوں،سکھوں،عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کے مطالبے پر بھارتی وزیر اعظم سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر ملاقات کے دوران سوال اٹھائیں،انہوں نے کہا کہ بہت جلد برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے اوپر بحث کیلئے کوششیں جاری ہیں،انہوں نے کہاکہ آج آل پارٹی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا گروپ ڈیوڈ کیمرون کو ایک خط پیش کرے گا جن میں بھارت اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ماضی میں ہونے والی تحقیقات منظر عام پر آنی چاہئیں بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ بحیثیت برطانوی شہری انکا حق بنتا ہے کہ وہ اس پر بات کریں انہوں نے کہا کہ انڈین فورس سپیشل پاور ایکٹ کے باعث بھارت اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں حکومت پاکستان کو اس پر ضرور نوٹس لینا چاہئے،تقریب سے تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر حافظ محمد آزاد نے اپنے خطاب میں کہاکہ13نومبر کو بریڈ فورڈ سے لندن روانگی کیلئے فری گاڑیوں،کوچز کا بندوبست کیا گیا ہے لوگ ویمبلے سٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں تاکہ مسئلہ کشمیر اور خاص طورپر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی جائے،تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حافظ آزاد کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور13نومبر کے مظاہرے کوکامیاب کرنے کیلئے کمیونٹی سے تعاون کی اپیل کی۔