مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہمیں باہمی اتحاد پیدا کرکےزیادہ سے زیادہ نمائندوں کو اقتدارمیں لانا چاہیے:احسان الله باٹھ
مانچسٹر... مانچسٹر میں پاکستانی قونصلر جنرل احسان الله باٹھ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی محب وطن ہے تاہم انہیں باہمی اتحاد پیدا کرکے اپنے زیادہ سے زیادہ نمائندوں کو اقتدار کے ایوانوں کیلئے منتخب کروانا چاہیے انہوں نے کہا علمائے کرام کو فروعی اور مسلکی اختلافات خصوصا ٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ میں تفرقہ بازی سے احتراز کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا جس کا اہتمام معروف بزنس مین چوہدری مسرت علی اور چوہدری اختر آف لال قلعہ ریسٹورنٹ نے کیا تھا ..لارڈ میئر مانچسٹر نعیم الحسن نے کہا کہ ہمیں اپنی پہچان ذات پات علاقے سے نہیں بلکہ اپنے اندر اجتماعی جذبے کو فروغ دیتے ہوئے بطور پاکستانی کمیونٹی اپنے نمائندوں کو ان کی قابلیت کی بنا پر آگے لانا چاہیے، جہلم پاکستان سے قومی اسمبلی کے رکن چوہدری خادم حسین گرمالہ نے کہا کہ یہاں رہنے والے پاکستانیوں کو ذات پات علاقائیت میں الجھے بغیر ایک دوسرے کاساتھ دینا چاہیے، بیرسٹریاسمین قریشی ایم پی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لئے یہاں پر اپنی بہتر کارکردگی اور معاشرہ میں بلندمقام پیدا کرکے خدمت کی جاسکتی ہے انہوں نے باہمی اتحاد پر زور دیا سابق لارڈ میئر امیدوار یورپی پارلیمنٹ کونسلر افضل خان نے کہا کہ برطانیہ میں نسلی منافرت پھیلانے والے بی این پی کے نک گریفن کویورپی پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ سے بچانے کے لئے ہمیں اسے ناکام بنانا ہے۔ سجاد کریم ایم ای پی نے کہا کہ ہمیں بطور برٹش پاکستانی یہاں کے قوانین وضوابط کی پابندی کرنی چاہیے، انہوں نے قونصل جنرل کی کمیونٹی خدمات اور پاکستانی موقف کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی یاد ہمیشہ دلوں میں باقی رہے گی۔ آخر میں تقریب کے میزبان چوہدری مسرت علی نے کہ قونصل جنرل احسان اللہ باٹھ کی کمیونٹی خدمات اور پاکستان کے وقار کو سربلند کرنے کے لئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام نمائندوں خصوصاً لارد میئر کونسلر نعیم الحسن ، سجاد کریم ایم ای پی، بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی، بزرگ سیاسی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین گرمالہ اور امیدوار یورپی پارلیمنٹ کونسلر افضل خان، ایڈیشنل آئی جی پولیس رانا الطاف اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی اتحاد پر زور دیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کوکمیونٹی کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی اور یہ فریضہ لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن نے ادا کیا ۔