مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اینٹی مودی مارچ کے سلسلے میں تحریک کشمیر برطانیہ کے وفد کی پیر علائوالدین صدیقی سے ملاقات
برمنگھم ... بھارتی وزیر اعظم کے ہاتھ اقلیتوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں انہیں ایک ایسے ملک میں کس طرح خوش آمدید کہا جاسکتا ہے جہاں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، ایک ظالم انسان کے خلاف احتجاج مظلوم کا حق ہے اسلیئے کشمیریوں سمیت برطانیہ میں مقیم بھارتی اقلیتیں تیرہ نومبر کو ویمبلے اسٹیڈیم کے باہر اینٹی مودی مظاہرہ کرینگی۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ میں کیا جسکا اہتمام کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے کیا تھا اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن میں ایک احتجاجی یاداشت بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ تیرہ نومبر کو ویمبلے اسٹیڈیم کے باہر پر امن احتجاج کرکے برطانوی وزیر اعظم کو بھی باور کرا یا جائے گا کہ مودی جیسے ظالم اور سفاک شخص سے ملاقات کرنا اوراس کیلئےاستقبالیہ دینا کشمیریوں کے زخمیوں پر نمک چھڑنے کے مترادف ہے ۔ اسی طرح برطانیہ کی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی توجہ اس امر کی طرف دلائی جائے گی کہ مسئلہ کشمیر کوئی علاقائی مسئلہ نہیں ہے۔ احتجاجی یادداشت تحریک کشمیر کے صدر فہیم کیانی نے ساتھیوں کے ہمراہ پی کی۔ دریں اثنا تحریک کشمیر کے وفد نے پیر علائوالدین صدیقی سے ملاقات کرکے انہیں مودی کے خلاف اس احتجاجی مطاہرے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور ان سے مکمل تعاون کی درخواست کی۔ وفد میں مد غالب، فہیم کیانی ،مفتی محمد فاروق علوی،حافظ محمد ادریس اور دیگر علماء کرام شامل تھے۔