مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےسواممکن نہیں: راجہ افتخار،راجہ امجدودیگر
برمنگھم ... لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے نہتے شہریوں کی ہلاکتوں پر برطانیہ بھر میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج بن گئی۔ عالمی برادری نے موجودہ کشیدگی کا نوٹس نہ لیا تو خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارایک کمیونٹی ورکر ساجد مغل کی طرف سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء راجہ افتخار جبکہ مسلم لیگ مڈلینڈ کے صدر راجہ امجد صدارت کر رہے تھے۔استقبالیہ تقریب کی نظامت شفیلڈسٹی کے کونسلر مرزا محمد معروف ایڈووکیٹ نے کی ۔اس موقع پر کل جماعتی انٹرنیشل کشمیر رابطہ کمیٹی کے سپریم ہیڈ مولانا بوستان قادری،کونسلر محمد ادریس، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے نائب صدرراجہ ثقلین خان، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیراوورسیز ویلفیر کے چیرمین راجہ فرید خان، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یوتھ ونگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری تصور نقوی، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیربرطانیہ کے رہنماسابق کونسلر چوہدری محمد سعید،پیپلز پارٹی تحصیل ڈڈیال کے صدر چوہدری ظہور سرور،پیپلزبزنس فورم کے کواڈینٹر واجد علی برکی ،نسیم کیانی،چوہدری محمد رفیق،ماجد حسین مغل،واجد حسین مغل، خالد انقلابی،راجہ شاہپال خان آف سہنسہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے سوا ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ میرپور آزاد کشمیر میں واپڈا حکام اور حکومت وقت کی بدترین لام بندی کے سبب مقامی متاثرین منگلا ڈیم کے کروڑوں اربوں مالیت کے رہائشی مکانات ڈیم کے پانی کی نذر ہورہے ہیں اور میرپور کے لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا گیا۔