مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
تاریخ آصف زرداری کا نام سنہرے حروف میں لکھے گی: شہزادہ حیات
لندن ... یونایٹڈ انٹرنیشنل کمیونٹی فارم یوکے کے صدر شہزادہ حیات نے کہاہے کہ جمہوریت کیلئے صدر آصف علی زرداری کی بڑی خدمات ہیں، ان کو پاکستان کے سب سے لمبے عرصے تک سولین صدر ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکاہے ۔ وہ پاکستان کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے ایک منتخب حکومت سے دوسری منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کیا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صدر زرداری کوپسند اور ناپسند کرنے والے بہت سے لوگ ہوسکتے ہیں لیکن ان کے کارناموں سے کوئی بھی صرف نظر نہیں کرسکتا۔ شہزادہ حیات نے کہاکہ کسی بھی صدر نے پاکستان کی تاریخ میں اپنے اختیارات سے اس طرح دست برداری اختیار نہیں کی جس طرح آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم کے وقت اختیار کی یہ ان کا ایک روشن کارنامہ ہے ۔