مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نسل کو غلط عقائد سے بچا نے کیلئے مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے:پیر سلطان فیاض الحسن
لوٹن ...حضرت سلطان باہو ٹرسٹ کے سربراہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری اور سلطان نیازالحسن قادری نے بطور مہمانان خصوصی الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر لوٹن اور یو تھ ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔ ہمارے لئے یہ تجدید عہد کا دن ہے کہ ہمیں بھی اپنے ایمان کی حفاظت کرنی ہے اور اپنے عقائد کو درست رکھتے ہوئے نوجوان نسل کو بھی یہ پیغام دینا ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور قیامت تک کوئی اور نبی نہیں آئے گا۔ علامہ محمد دین سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس سلسلے میں جو کردار ادا کیا وہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے شمع رسالت کے ہزاروں پروانوں نے اپنی جانیں قربان کیں جبکہ صحابہ کرام نے نبوت کے جھوٹے داعی مسلمہ کذاب کے خلاف جہاد کیا۔ کانفرنس کے آرگنائزر محمد متین مغل سربراہ ینگ ختم نبوت موومنٹ یوکے نے کہا کہ ہمیں مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو غلط عقائد سے بچایا جا سکے۔ پروگرام کے منتظم الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر لوٹن کے نگران اعلیٰ پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ علامہ سید اسد علی شاہ اور حافظ حرم حسین نے بھی خطاب کیا۔