مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر عبد العزیز کا اپنی پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہیں: سجاد کریم ایم ای پی، اینڈریو اسٹیفنسن ایم پی
نیلسن ...پینڈل برو کونسل میں لیبر پارٹی کے کونسلر عبد العزیز میٹ لیبر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر کنزر ویٹو پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں گزشتہ روز لیبر پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کونسلروں پر آمریت نافذ کر رکھی ہے، کو ئی کونسلر اپنی رائے نہیں دے سکتا ،میں سمجھتا ہوں کہ میں منتخب ہوا ہوں اپنی وارڈ کی خدمت کرنے کے لئے جس پارٹی میں کونسلر کی آوازکو دبا دیا جائے وہاں آپ اپنی وارڈ کی نمائندگی کس طر ح کر سکتے ہیں ،میں جس بات پر یقین رکھتا ہوں وہ کہتا ہوں ۔ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن اور لیڈر آف کونسل کونسلر جو قونی نے کونسلر عبد العزیز کا اپنی پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایمان دار اور محنتی کونسلر ہیں جو واقعی اپنی وارڈ کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، کنزر ویٹو پارٹی ان کی صلاحیتوں کو برو ئے کار لاتے ہوئے ان کے جذبہٴ خدمت خلق کی قدر کرے گی۔ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم نے بھی کونسلر عبدالعزیز کو کنزر ویٹو پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پینڈل میں کنزر ویٹو پارٹی کی بڑھتی اکثریت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ یہ پارٹی پینڈل کی بہتر طور خدمت کر سکتی ہے۔ پینڈل کونسل میں لیبر گروپ لیڈر کونسلر محمد اقبال نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ کونسلر عزیز کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیا گیا تھا کیونکہ ان کے اقدام کے سبب لیبر گروپ کی بدنامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کونسلر عزیز کو استعفیٰ دیکر ضمنی انتخابات میں حصہ لینا چاہئے تاکہ انہیں اندازہ ہوجائے کہ وہ اب عوام کی نمائندگی کرنے کا حق رکھتے ہیں یا نہیں۔