مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قومی دن منانے سے اہل وطن میں ملک سے محبت کا ایک نیا ولولہ بیدار ہوتا ہے : مقررین
ہیلی فیکس...یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ممتاز مذہبی رہنماؤں، سیاسی کارکنوں دانشوروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھر پور شرکت کی۔ بریڈ فورڈ قونصیلٹ جنرل خلیل احمد باجوہ مہمان خصوصی تھے اس موقع پر ممتاز عالم دین پروفیسر سید احمد حسین ترمذی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض و جود میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ پاکستان کا ہی اعجاز تھا جس نے لسانی جغرافیائی، ثقافتی اور نسلی تعصبات کو ختم کرکے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک ملی و حدت میں پرو دیا تھا۔ وہی جذبہ بیدار ہوگا تو ملک مستحکم ہوگا اور استحکام پاکستان ہی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔ قونصلیٹ جنرل خلیل احمد باجوہ نے کہا کہ تارکین وطن کا جذبہ حب الوطنی مثالی ہے وہ بیرون ملک جفاکشی اور تندہی سے کام کرکے وطن عزیز کی مسلسل خدمت کررہے ہیں۔ علامہ محمد سجاد رضوی سینئر نائب صدر استحکام پاکستان کونسل نے تنظیم کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ہے اور جملہ پاکستانیوں کی صنعتوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہے۔ قومی دن منانے سے اہل وطن میں ملک سے محبت کا ایک نیا ولولہ بیدار ہوگا وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان نے کہا کشمیر کے جیالے سپوت پاکستان کے شانہ بشانہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ راجہ نجابت حسین کشمیری رہنما نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملازم ہیں اور تقریب کی نظامت کے فرائض چوہدری ندیم قیصر نے ادا کئے۔