مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
JKIM کی مرکزی کونسل کا اعلان ،مختلف تنظیموں اور مکاتب فکر کہ رہنماکونسل کے ممبران
برمنگھم:جموں و کشمیر اقبالستان موومنٹ کی مرکزی کونسل کا اعلان کر دیا گیا،جن کے مطابق ممبران پر جموں وکشمیر کی مرکزی اقبالستان کونسل کا قیام عمل میں آیا ہے،مختلف تنظیموں اور مکاتب فکر کہ رہنما اس کونسل کے ممبران ہیں،مشترکہ طور پر اس مرکزی کونسل کہ پہلے اجلاس میں راجہ امجد خان کو آرگنائزر اور مرکزی ممبران میں چوہدری حکمداد محمد الطاف،راجہ راشد خان،چوہدری عبدالرحمان،آصف محمود مغل،ریاض کوسمرو،مولانا محمد الطاف،ساجد یوسف،راجہ اشفاق،محمدمنظور ایڈووکیٹ، منصور آفندی کہ نام شامل ہیں،ممبران اب برطانیہ بھر میں مختلف شہروں میں جموں وکشمیر اقبالستان موومنٹJKIM کہ نظریات کا پرچار کر کے ممبر سازی کا آغاز کریں گےJKIMنے جموں و کشمیرکے ہرقومی دن ہر تاریخی دن کی مناسبت سے لٹریچر تیار کر کے انگلش اور اردو میں مہیا کیا جائے گا تاکہ برٹش نوجو انوں کو آگاہی ہو سکے،جموں وکشمیر کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کو انگلش لٹریچر کی صورت میں نوجوانوں تک پہنچایا جائے گا،سوشل میڈیا پر ایک منظم طریقے سے نالج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،آرگنائزر اور ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر کہ حوالے سے پہلے تاریخی تھنک ٹینک کہ قیام اور اس کے بانی ممبران ہونے پر فخر ہے،علامہ اقبالؒ کہ نظریات و افکار سے کشمیرکی تاریخ کو جوڑنا نیک شگون ثابت ہوگا،علامہ کی فکر نے مسلم امہ کو اتحاد و اتفاق کا جو پیغام دیا ہے وہ کامیابی و کامرانی کا اعلان ہے اور بانیJKIMپروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کہ نظریات اور ویژن پر متحد و منظم ہو کر کام کریں گے اوربہت جلد اعلیٰ ایوانوں تک لٹریچر کی صورت میں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کریں گے اور برٹش کشمیری نوجوانوں کی تاریخی تربیت کر کے مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر متحرک کریں گے،برطانیہ بھر کے پروفیسرز،ڈاکٹرز،وکلاء،بیرسٹرز اور اعلیٰ تعلیم یافتہ محب الوطن کشمیریوں نے تحریک کوجدید ترین خطوط پر استوار کرنے اور عالمی حالات کہ تناظر میں پیش کرنے کا عزم کر لیا ہے اور تاریخی و قانونی لحاظ سے کشمیریوں کی تربیت کیلئے ورک شاپ اورمکمل میڈیا،سوشل میڈیا کہ ذریعے معلومات کی فراہمی اور سفارتی سطح پر مکمل لابنگ سے عالمی برادریکو اصل حقائق سے روشناس کرنے اور دستاویزات فراہم کرنے کا با ضابطہ پروگرام بنا لیا ہے،برطانیہ،یورپ اوراورسیز کے تمام سفارتخانوں کو اصلی حقائق سے آگاہی کتابی صورت سے کریں گے،JKIM کا تعلق کسی سیاسی پلیٹ فارم سے نہیں ہوگا یہ کشمیریوں کی آزادی کا پلیٹ فارم ہے جس میں کشمیر،مقبوضہ کشمیر گلگت و بلتستان سے کسی بھی فرقہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والا درد دل رکھنے والا کشمیری شامل ہو سکتا ہے،ممبرشپ مکمل ہونے کہ بعد اسے مکمل طور پر جمہوری انداز سے چلایا جائے گا،ہم کو جماعتی وابستگیوں کہ ساتھ ساتھ قومی ترجیحات کو اہم سجھنا ہے،نظریات و افکار کے ساتھ ایک ملت کا تصور عمل میں لانا ہے،حق خود ارادیت ہمارا بنیادی نقطہ اور تصور ہو گااور اسی بنیادی اصول پر بلا تفریق سماجی و سیاسی کارکنوں کی خدمات حاصل کرناJKIMکا مقصد ہے،فکرانسانوں اورقوموں میں دوڑتے ہوئے خون کی مانند ہوتی ہے فکر تازہ جذبہ عطا کرتی ہے تازہ امنگ دیتی ہے اسی لئے تحریک کو علامہ اقبالؒکی فکرکوبنیاد بنا کر استوار کرنے کاعمل لایا ہے،علامہ اقبالؒ کی فکر علاقائی بھی ہے اور اسلامی بھی ہے،برطانیہ و بیرون ملک وسیع تناظر میں اسے نقطہ اتحاد بنائیں گے،گزشتہ ادوار میں تجربات اور مشاہدے کہ پیش نظر ہم دنیا کو اپنا موقف پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ان خطوط پر کام کر کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کو جموں وکشمیر میں ظلم و تشدد کو روکنا ہو گا۔