مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مودی کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے احتجاج کی بھرپور مہم جاری ہے:کل جماعتی رابطہ کمیٹی
برمنگھم:نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے راجہ عباس خان کی طرف سے منعقدہ پلاننگ میٹنگ میں جنرل سیکرٹری کل جماعتی رابطہ کمیٹی مولانا الطاف حسین اور راجہ امجد خان کی خصوصی شرکت نریندر مودی کے خلاف احتجاج کی بھرپور مہم جاری ہے پوری کشمیری قوم جذبات سے اس قاتل کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی،راجہ امجد خان نے کہا کہ تاریخی وملی آرزوئوں کی تکمیل کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،ہماری سیاسی بندر بانٹ نے ہم کو کمزور کر دیا ہے،کشمیر میں70سالوں سے جوکچھ ہورہاہے ہم تلخ تجربے کی بناء پر یہ محسوس کرنے میں حق بجانب ہیں کہ ہمارے جذبات کو سیاسی کٹھ پتلیوں نے سہارا دے کر اپنی سیاست کو مضبوط کیا،تحریک کیلئے کوئی معقول لابنگ نہیں کی جس وجہ سے ہماری غلامی کی سیاہ رات تحویل ہوئی ہے اور عالمی برادری کو جموں وکشمیرکی آزادی کیلئے حقائق کا ساتھ دینا چاہئے مفادات کا نہیں اور اسلامی ممالک کو اسلامی رشتے کو سامنے رکھ کر کشمیری بھائیوں کہ حق میں آواز بلند کرنی چاہئے،سیکرٹری جنرل کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی مولانا محمد الطاف نے کہاکہ دبئی نے نریندر مودی کے ساتھ اسلامی رشتے کا گلہ گھونٹ کر معاہدہ کیا جو قابل مذمت ہے کشمیر کا مسلمان اپنے اس عظیم رشتے کی خاطر فلسطین،غزا،چیچنیا کیلئے کھڑا ہو سکتا ہے تو دبئی کا مسلمان کشمیریوں کے خلاف معاہدے کیسے کرتا ہے،کلمہ گوہ مسلمان اپنے جذبے سے ڈبل طاقت رکھتا ہے اور حق وسیح کی جنگ میں طاقت کو نہیں ماپا جاتا،راجہ اسرار خان نے کہا کہ آج تحریک کی داخلی و خارجی تبدیلیوں کی رفتار ہمارے اقدامات سے بہت آگے ہے،آج کا نوجوان با خبر ہے جاگ اٹھا ہے،آپ نے بڑی بڑی طاقتوں کو پاش پاش ہوتے دیکھا ہے اور بھارت ان قوتوں کہ مقابلے میں بہت پیچھے ہے،میٹنگ میں راجہ فرید خان،راجہ بنارس خان،راجہ غضنفر خان،راجہارشد خان،راجہ شاہ پال خان،راجہ قاصد خان،راجہ القاب خان ،راجہ ظفر خان،چوہدری گلفراز حسین،راجہ فیصل خان،راجہ ابرار خان،راجہ ناصر خان نے بھی خطاب کیا اوربرٹش کشمیریوں کہ پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر مودی کے خلاف احتجاج کوکامیاب بنانے کا عزم کیا اور تمام برٹش کشمیریوں ،علمائے کرام اور انسانیت کے رفاعی اداروں سے پر زور اپیل کی کہ اس مظاہرے کو کامیاب کرکے نریندر مودی کو بے نقاب کیا جائے۔