مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آکسفورڈ سنٹرتدریس کی اسلامی اور مغربی دنیائوں کے درمیان پل ہے:سید ابن عباس
لندن: برطانیہ میں پاکستان کے سفیر سید ابن عباس نے کو آکسفورڈ سنٹر فار اسلامک سٹڈیز (او سی آئی ایس) کا دورہ کیا۔ مسلم ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں کے ہمراہ انہوں نے سنٹر کے پرنس آف ویلز گارڈن میں پودا لگانے کی تقریب میں شرکت کی۔ آکسفورڈشائر کے دی لارڈ لیفٹیننٹ ٹم سٹیونسن او بی ای، لارڈ میئر کونسلر رائے ہمبرسٹون، آکسفورڈ یونیورسٹی کے سینئر ارکان اور سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان نظامی سی بی ای نے سنٹر میں آمد پر سفیروں اور ہائی کمشنروں کا استقبال کیا۔ ڈپلومیٹک کور کے ارکان کو کو گزرے سالوں میں سنٹر میں ہونے والی پیشرفت اور کام کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ انہیں نئی تعمیر شدہ عمارت کا دورہ بھی کرایا گیا۔ ہائی کمشنر نے تقریب میں موجود سفارتی برادری کے ارکان کے ساتھ بامعنی میل جول کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا۔ انہوں نے مستقبل میں اس طرح کے مراکز کے ساتھ روابط استوار کرنے پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔ آکسفورڈ سنٹر فار اسلامک سٹڈیز تدریس کی اسلامی اور مغربی دنیائوں کے درمیان میل جول کے مقام کا کام دیتا ہے۔ سنٹر تدریس، تحقیق اور اشاعت میں ارفع روایات کو آگے بڑھانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ اس کی رابطہ و رسائی کی سرگرمیاں قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر باہمی مفاہمت اور گفت وشنید کو فروغ دیتی ہیں۔