مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں بھی مسلم لیگ کی خدمت کی برطانیہ میں بھی دل وجان سےکروں گا:محمدشکورخان
لندن معروف بزنس مین اور سماجی کارکن اظہر شاہ نقوی نے لندن میں اپنے عزیز دوست محمد شکور خان کی پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر کے طور پرتعیناتی کی خوشی میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔محمد شکور خان پاکستان کی سیاست میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں اور آج کل برطانیہ میں مستقل مقیم ہیں ، زبیر گل صدر پاکستان مسلم لیگ ن نرطانیہ نے ان کی سیاسی خدمات کومد نظر رکھتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدہ پر تعینات کیا تاکہ وہ برطانیہ میں بھی مسلم لیگ ن کی خدمت کر سکیں۔اظہر نقوی نے اپنے تمام دوستوں جن کا شمار سماجی ،کاروباری اور سیاسی حلقوں میں ہوتا ہے کو اس تقریب میں مدعو کیا،دوسرے شہروں سے بھی دوست شامل ہوئے،تقریب کے دوران اظہر خان،سعید شاہ اور نثار خان نے شکور خان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور مبارک باد دی۔تقریب کی ابتدا سید قمر رضا شاہ نے کی اور میاں مسرور سعید کو تلاوت کلام پاک سے با قاعدہ آغاز کیلئے دعوت دی،سید قمر رضا نے کہا کہ میری کسی جماعت کے ساتھ سیاسی وابستگی نہیں ہے لیکن میں پاکستان کی خدمت میں ہر وقت مصروف رہتا ہوں،میاں نواز شریف بہترین قائد ہیں اور قوم کو ان سے بے شمار امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ میاں نواز شریف زبیر گل کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ضرور اہم ذمہ داریاں دیں گے جو کہ ہم سب کی اشد ضرورت ہے۔ میزبان اظہر نقوی اور شکور خان کے مشترکہ دوستوں کو خیالات کے اظہار کیلئے موقع دیاگیاجن میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کونسلرچوہدری محبوب،رہنما تحریک انصاف امجد خان، سابقہ وزیراعجاز درانی ،محسن شاہ کشمیر آفیسر پاکستان،امریکہ سے ملک نعیم خان ،مقامی بزنس مین چوہدری شوکت علی، سینئر صحافی چیف ایڈیٹر نیشن محمدسرور اور دنیا ٹی وی کے سینئر صحافی اظہر جاویدشامل تھے۔ان تمام رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت سے مسائل کے حل کی جلد امید کے ساتھ ساتھ زبیر گل صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی تعریف کی اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ زبیر گل کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اختیارات اور آفس دیں،سب مقررین کے مطابق زبیر گل یہ کام بہترین انداز میں کر سکتے ہیں،شاکر قریشی نے شکور خان کے سیاسی سفر اور ان کی ذات پر تعارفی کلمات کے علاوہ زبیر گل صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی بصیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ برطانیہ میں جہاں جہاں بھی پاکستانی مقیم ہیں زبیر گل نے ذاتی دلچسپی لے کر خود وہاں پہنچ کر پارٹی کی تنظیم سازی کی اب وہاں پارٹی کی مکمل ٹیم کام کر رہی ہے ۔شاکر قریشی نے جن پارٹی رہنماؤں کو اظہار خیال کیلئے بلایا ان میں بیگم نوادر صدرپاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ برطانیہ،راجہ عارف،محسن عباسی،میاں مسرور سعید اور احتشام خان شامل تھے آخر میں مہمان خصوصی شکور خان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی پارٹی ، پارٹی قیادت اور ملک کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کی ہے،یہ سلسلہ میں لندن میں رہتے ہوئے بھی جاری رکھوں گا،انہوں نے کہا میں تمام ٹیم اور زبیر گل کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اورہمیشہ زبیر گل کے شانہ بشانہ ان کی لیڈر شپ میں رہتے کام جاری رکھوں گا۔