مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جان کیری کی لندن آمد، فلسطینی صدر محمود عباس اور ولیم ہیگ سے ملاقات کریں گے
لندن... کیمیائی ہتھیاروں کا ایشوبنا کر شام پر حملے کی راہ ہموار کرتے ہووے امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج لندن پہنچ رہے ہیں جہاں پیر کے روز وہ فلسطینی صدر محمود عبّاس کے علاوہ برطانوی ہم منصب ولیم ہیگ سے ملاقاتیں کریں گے ..برطانیہ جہاں پہلے ہی یہ بحث چھڑ چکی ہے کہ ماضی میں یہاں کے مقامی بزنس مینوں کو شام کے لئے کیمیائی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کے لائسنس کس بنیاد پر جاری کیے گئے ، جان کیری کا دورہ اہمیت اختیار کر گیا ہے ..واضح رہے کہ معروف برطانوی اخبار دی میل آن سنڈے نے برطانوی سائنس دانوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا اہم جز سوڈیم فلورائیڈ جو دماغ کو سن کر دیتا ہے ایسے ہی لائسنسز کے ذریعے برطانیہ سے شام گیا اور21 اگست کے دمشق حملے میں سوڈیم فلورائیڈ استعمال ہوا تھا .. رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ2004 میں یہ لائسنسز کاسمیٹکس اور صحت سے متعلق اشیا میں استعمال کے لئے جاری کے گئے تھے .. دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کی طرف سے شام کے خلاف فوجی کارروائی کو مسترد کیے جانے کے باوجود کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر شام کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا جانا چاہیے۔ اتوار کو ان کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ایک ایسا شر ہے جس کے خلاف ہمیں کھڑا ہونا پڑے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کو زہریلی گیسوں کے استعمال کے سے روکنے کے لیے مجوزہ امریکی فضائی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔ ادھر امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کو لندن روانگی سے قبل پیرس میں عرب لیگ کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے حملے پر اسے ذمہ دار ٹھہرائے جانے کی بین الاقوامی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔