مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایوان صدر سےبا عزت رخصتی، صدر زرداری کی لاہورآمدسےقبل تین کلو وزنی بم برآمد
اسلام آباد ... صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا صدر زرداری کو تقریب میں شرکت کے لئے روایتی بگھی میں لایا گیا مسلح افواج کے دستے نے انھیں سلامی پیش کی جس کے بعد وہ پنجاب کے دار الحکومت لاہور پھنچ رہے ہیں جہاں بلاول ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے .. آصف علی زرداری کو پاکستان کی تاریخ میں مختلف حوالوں سے یاد رکھا جائے گا جس میں ان کی مفاہمتی پالیسی کو اولیت حاصل ہو گی .. لاہور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق صدر پاکستان کی آمد سے قبل ریلوے اسٹیشن لاہور سے تخریب کاری کے لئے چھپایا گیا بارودی مواد بھی ملا ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق باردی مواد کا وزن تقریبا تین کلو تھا۔موقعہ سے ریموٹ کنٹرول بھی ملا ہے جبکہ ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے ریلوے سٹیشن اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی اہم گرفتاری نہیں ہو سکی،حکام کے مطابق بم پھٹنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ موجود تھا۔