مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈ فورڈ کی ایک اور بیٹی پاکستان میں شوہر کے ظلم کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
جہلم ... غیرت کے نام پر قتل یا وقتی غصے کا شاخسانہ ایک اور برطانوی شہریت کی حامل خاتون پاکستان میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ..برطانوی نژاد خاتون کو اس کے برطانوی شوہر نے تشدد کے بعد قتل کیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینا میں برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی رہائشی سائرہ رانی نے تقریباً 2سال قبل برطانوی نژاد کشمیری راشد اشرف سے شادی کی تھی۔ سائرہ کے اہل خانہ کے مطابق 4ماہ قبل سائرہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ مگرجوڑے میں جلدہی ناچاقی بڑھتی گئی۔ اکتیس سالہ سائرہ رانی اپنے شوہر راشد سے ملنےکیلئے برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ سے اکیس اگست کو دوبئی آئی اور ستائیس اگست کو پاکستان پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق انتیس اور تیس اگست کی درمیانی شب سارہ رانی کے شوہر راشد نے دینہ اور جہلم کے دمیان بائی پاس روڈ اپنی بیوی کو تشدد کر کے قتل کیا اور نعش اسپتال لیجاکر حادثہ ظاہر کیا۔ جبکہ واردات کے مطابق راشد اشرف نے سائرہ پر تشدد کیا اور گلے میں مبینہ طورپرپھندا ڈال کر قتل کر دیا ۔ مقتولہ کے والد کالا خان کی درخواست پولیس نے سارہ رانی کے شوہر راشد اشرف کو گرفتار کرلیا۔ ڈاکٹر اویس خٹک، رورل ہیلتھ سینٹر دیناکے مطابق پولیس کو ہم نے بتایا تھا کہ ڈیڈ باڈی کی کنڈیشن وغیرہ دیکھ لیں۔ کیونکہ دوپٹہ اس کے گلے میں تھا اور کچھ چیزیں تھوڑی شک والی تھیں کیونکہ وقوعے کے مطابق تو گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور فرنٹ سیٹ پر مقتولہ بیٹھی تھی ایسے میں دوپٹے کا گلے میں پھرنا سمجھ سے باہر تھا۔ ان تمام باتوں کے باوجود سائرہ کے لواحقین تدفین کے لیے میت گھرلے گئے تھے ۔ لیکن غسل کے دوران میت پر زخموں کے نشانات دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ جس پر مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیاہے۔ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ مہر علی شاہ کے مطابق اس کے خاوندنے کہا ہے کہ میں اپنی بیوی کو پتھروں سے مارا ہے اور پھر گلا دبایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے لئے مقتولہ سائرہ بی بی کے پوسٹ مارٹم کے لئے عدالت سے قبرکشائی کی استدعا کر دی گئی ہے۔ پیر کو اجازت ملنے کے بعد قبر کشائی توقع ہے۔ زرائع کے مطابق مقتولہ نے بریڈفورڈ سے دوبئی روانگی سے قبل مقامی پولیس اسٹیشن میں برطانوی پولیس کو آگا کر دیا تھاکہ اگر میں ایک ہفتے تک واپس نہ آئی توسمجھ لیجئے گا کہ اپنے شو ہر کے ہاتھوں قتل کر دی گئی ہوں۔