مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت مودی کے دورے سے قبل برطانیہ بھر میں مہم چلائے گی
بریڈ فورڈ:جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیدار نریندر مودی کے دورے سے قبل برطانیہ بھر میں مہم چلائیں گے تاکہ ممبران پارلیمنٹ،برٹش کشمیریوں اور انصاف پسندتنظیموں کے رہنمائوں کی معاونت سے ہر محاذ پر بھارتی وزیر اعظم کا محاسبہ کیا جا سکے،برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں سوالات،بحث اور موثر لابی کی جائے گی جس کیلئے بریڈ فورڈ کے دونوں کشمیری نژاد ممبران پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین اور ناز شاہ کی طرف سے تحریک کے ہر پروگرام میں معاونت کی یقین دہانی،نارتھ آف انگلینڈ کے کشمیری و پاکستانی اس مہم میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے،خواتین اور نوجوان بھی سوشل میڈیا اور دیگر موومنٹس اور کمپین گروپوں کی معاونت سے کانفرنسوں اور نریندر مودی کے خلاف مظاہرے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں،ناز شاہ ایم پی کی طرف سے13نومبر کے مظاہرے میں شرکت کا اعلان،ہر شہر میں اپنے ممبران پارلیمنٹ کو اس مظاہرے میں شریک کیا جائے،برٹش کشمیری لیڈری اور جماعتی سیاست کی بجائے قومی کاز کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید تقاضوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کیلئے کام کریں،عملی اقدامات کے ذریعے ہی ہم اپنے وطن کو آزاد کروا سکتے ہیں اور برٹش کشمیریوں کے پاس وہ قوت ہے جس کو بروئے کار لا کر ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی دائمی آزادی اور خوشحالی لائی جا سکتی ہے تحریکی عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کروں گی اور بہت چلد مشاورتی اجلاس میں اگلے چند سالوں کیلئے ایک با مقصد لائحہ عمل طے کریں گے،ان خیالات کا اظہار جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریڈ فورڈ ویسٹ کے لیبر ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے کیا،تقریب کی صدارت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اس موقع پر بریڈ فورڈ ایسٹ کے ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین،سابق پارلیمانی امید وار عطرت علی،برٹش مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان،تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،کونسلر محمد شفیق،سابق میئر ہالی فیکس چوہدری ارشد محمود،ملک رحمت اعوان،حاجی محمد نجیب،مانچسٹر کے نوجوان رہنما حسن طاہر،کیتھلے سے علی اکبر چشتی اور ہڈر سفیلڈ سے مخدوم طارق کاظمی ایڈ ووکیٹ نے خطاب کیا۔