مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی وزیر اعظم کی برطانیہ آمد پراینٹی مودی ملین مارچ برطانیہ کا ایک بڑا احتجاج ہوگا
برمنگھم ... تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 13نومبر کو لندن آمد پر اینٹی مودی احتجاجی ملین مارچ کیا جائے گا۔کشمیری مودی کی آمد پر برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی ملین مارچ کریں گے اس میں عالمی ضمیر کو جھنجوڑا جائے گا،ملین مارچ کی کامیابی کے لیے ہیومن رائٹس کو آرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور سیاسی،جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے ،برطانیہ میں تمام کشمیری بغیر رنگ و نسل اور جماعتوں مل کر مودی کے خلاف تاریخی احتجاجی ملین مارچ میں شریک ہوں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پلاننگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں تحریک کشمیر برطانیہ کے ذمہ داران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اعلان کیا ہے کہ اینٹی مودی ملین مارچ برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا نریندر مودی نے کشمیریوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ بھارت کے اندر تمام اقلیتوں کا بھی قتل عام کیا ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دے دیتا اس وقت تک وہ دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجی ملین مارچ کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اس مارچ کی کامیابی کے لیے ہیومن رائٹس کو آرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی ہے جو تمام جماعتوں سے رابطے کر کے اس مارچ کو کامیاب بنائے گی اس کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے تا کہ یہ مارچ تمام جماعتوں کا مشترکہ مارچ ہو انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دہشت گرد ہے وہ جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کیا جائے گا ۔