مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں خواتین کا عید اسپیشل پروگرام، قونصل جنرل کی خصوصی شرکت
برمنگھم ... عید الاضحی سے قبل برمنگھم میں خواتین کے لیے عید سپیشل پروگرام کا پاکستان قونصلیٹ میں قونصل جنرل احمد معروف نے اہتمام کیا جس میں ایک خاصی تعداد خواتین کی شامل ہوئی۔ خواتین کے لیے یہ خصوصی پروگرام منفرد اور نیا تھاجو پہلی بار پاکستان قونصلیٹ میں اس طرح کی تقریب خواتین کے لیے خاص منعقد کی گئی جس کو خواتین نے بے حد سراہا اور اس طرح کی تقریبات کے لیے خواتین پُر اسرار تھیں کہ مزیداس طرح کی صحت مند تفریح کو متعارف کروایا جاے۔ بیگم قونصل جنرل کی زیر نگرانی برمنگھم کی درجہ عزت صائمہ ہارون نے نظامت اور پروگرام کوخوبصورت انداز میں ترتیب دیا جس کو بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔ خواتین عید سپیشل تقریب میں چار صوبوں کے نغموں اور پاکستانی ثقافت کے ملبوث ،چوڑیوں اور رنگ حنا سے خواتین نے خوب لُطف اُٹھایا۔قونصل جنرل احمد معروف کی موجودی میں میڈیا نے بھی اس تقریب کو کور کیا اور خواتین نے مزین کھانوں سے بھی مزے لیے یہ تقریب ایک فیملی ماحول میںآرگنائز کی گی اور خواتین کے ساتھ شریک بچوں نے بھی بہت پسند کیا۔