مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شام کےخلاف کارروائی افغانستان اورعراق کی طرح نہ ہو گی،حمایت کیلئے اوباما اورکیری منتوں پر ..!!
لندن ... جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران شام پر حملے کے بارے میں کوئی اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری اس حوالے سے یورپی سفارت کاروں کی حمایت حاصل کرنے میں جت گئے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے وہ اب یورپی سفارت کاروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ جمعے کو جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوسرے اور آخری دن بھی امریکی اور روسی صدور شام پر حملے کے حوالے سے اپنے اختلافات دور نہیں کر سکے تھے۔ اوباما کا کہنا ہے کہ دمشق حکومت کی طرف سے کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے پر اسے سزا دینا چاہیے ..انکا یہ بھی کہنا ہے کہ شامی حکومت کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر واشنگٹن حکومت کی طرف سے ایکشن نہ لینا مناسب نہیں ہو گا۔ اوباما نے اپنے ہفتہ وار ریڈیائی پیغام میں ایوان نمائندگان پر بھی زور دیا ہے کہ وہ شام میں محدود عسکری کارروائی کی حمایت کر دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام کے خلاف کارروائی افغانستان اورعراق کی مہنگی اور طویل المدتی جنگوں کی طرح نہیں ہو گی۔ امریکی کانگریس میں پیر کے دن شامی صدر بشار الاسد کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بحث کی جائے گی۔