مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر میں حکومت کے پاس اکثریت نہیں مجادر وزیراعظم اسے خودختم کردیں گے: راجہ نصیر
سٹوک آن ٹرینٹ ...آزاد کشمیر کے سابق وزیر بلدیات اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رکن قانون ساز اسمبلی راجہ نصیر احمد خان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت بے اختیار ہے وہ ایک بل بھی اکثریت سے منظور نہیں کرواسکتی یہ اپنے کارناموں سے اپنی موت خود مرجائے گی اور راجہ فاروق حیدر ہی آئندہ وزیراعظم ہونگے، وہ سٹوک آن ٹرینٹ اور برطانیہ کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام راجہ ہارون اعجاز، راجہ اشفاق خان، راجہ اسحق خان، راجہ عادل، میر باز اورراجہ عرفات خان کی طرف سے کیا گیا تھا، اس تقریب میں سابق تحصیل ناظم راولپنڈی سجاد خان کے علاوہ راجہ ریاست خان راجہ افتخار اور راجہ نوید گوگابھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، راجہ نصیر احمد نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس لئے آزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی کہ یہ ہمارے قائد کاحکم تھا۔ جس کی تعمل ہمارا کام تھا۔ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے اور مجادر وزیراعظم اپنے کارناموں سے اسے خود ہی ختم کردیں گے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے کی اپیل کی تاکہ کشمیری تارکین وطن اپنے کلچر سے بھی روشناس کروائیں، انہیں اپنے ملک میں لے جائیں تاکہ وہ اپنی ثقافت کی پہنچان کرسکیں، سابق تحصیل ناظم راولپنڈی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سجاد خان نے کہا کہ مسلم لیگ نے رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کے پی کے میں تحریک انصاف، سندھ میں پیپلزپارٹی اور بلوچستان میں قوم پرستوں کو کھلے دل سے حکومت بنانے میں مدد دی، سابق چےئرمین زکوٰة کمیٹی راجہ ریاست خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں راجہ نصیر نے کلیدی کردار ادا کیا اور انہوں نے اس کی حمایت نہیں کہ بلکہ اپنے قائد کے حکم کی تکمیل کی، کرامت حسین بخاری نے کہا کہ راجہ نصیر احمد خان کو اس جلسہ کی وساطت سے آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردینا چاہیے۔ اجتماع سے راجہ عظیم خان، راجہ افتخار خان، راجہ نوید گوگا، زبیر کیانی، سابق لارڈ میئر راجہ قربان، راجہ طلعت خان نے بھی خطاب کیا اس تقریب کی صدارت راجہ اعجاز خان کی جبکہ نظامت کے فرائض حسب سابق مطلوب بٹ نے ادا کیے۔