مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
محفل فکر و فن کے زیر اہتمام لانچ کئے جانیوالے پائلٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں تقریب
ووکنگ:محفل فکر و فن کے زیر اہتمام ہائیڈ پارک لندن میں2016کیلئے لانچ کئے جانے والے پائلٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں بغرض صلاح و مشورہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں جن میں شعراء،ادیب،فنکار اور موسیقار،طلباء و وکلا،سول سرونٹس اور عوامی نمائندگان کے علاوہ دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ادب نواز لوگوں نے شرکت کرکے منتظمین کو اپنی اپنی آراء سے آگاہ کیا،اس بات کی اہمیت اورضرورت کو محسوس کیا کہ2016کا آغاز علمی وادبی اور ثقافتی صلاحیتوں کے مالک اعلیٰ ذوق رکھنے والے لوگوں کی اجتماعی کاوشوں سے کیا جائے جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ اپنے اپنے اختلافات سے بالا تر ہو کر ایک دوسرے کی مناسب حوصلہ افزائی اور پذیرائی کا باعث بن سکیں اورطے یہ پایا کہ خوشگوار موسم گرما یعنی اپیل سے ستمبر2016تک کے ششماہی پروگراموں کیلئے ہائیڈ پارک اتھارٹی سے رابطہ کر کے اوپن ایئر پروگرام پرنسس ڈیانا میموریل کے ضرب و جوار میں کسی مناسب جگہ پر ہر مہینے کے پہلے ہفتے بارہ بجے دن سے تین بجے سہ پہر تک منعقد کئے جائیں جن میں برصغیر پاک و ہند سے آئی ادبی شخصیات کی شمولیت کو بھی ممکن بنایا جا سکے،اسی طرح موسم سرما کہindoorششماہی پروگرام لندن اور گرد و نواح کے مختلف موزوں مقامات جن میں ہنسلو،ساوتھ ہال،ایسٹ لندن اور ووکنگ شامل ہیں جن کا شیڈول اس پائلٹ پراجیکٹ کے پہلے تر تیب دیئے گئے پروگرام مورخہ2جنوری بروز ہفتہ بمقامMONTAGI HALL, MOUNTAGI ROUD,HOUNLOW,TW3 ILDمیں بوقت دو بجے دن منعقد ہونے والے پہلے پروگرام میں جاری کر دیا جائے گا،کنسلٹیشن میٹنگ میں شعرا کی موجودگی سے استفادہ کرتے ہوئے سامعین ان کے تازہ ترین کلام سے بھی محظوظ ہو اس طرح ہائیڈ پارک کے اس پہلے مختصر مگر تاریخ ساز مشاعرے میں بہت سی نئی اور اچھی روایات بھی قائم ہوئیں جن میں ادب نواز لوگ جو خود تو شاعر نہیں ہیں مگر اچھا ذوق سماعت رکھتے ہیں کو بھی اپنی پسند کے اشعار سنانے کا موقع دیا گیا۔