مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان اوورسیز الائنس کے زیر اہتمام نادرا سرجری ، میئر آف سلائو اور کونسلرز کا وزٹ
سلائو:پاکستان اوورسیز الائنس فورم نے سلائو میں نادرا سرجری کا اہتمام کیا ،پاکستان ہائی کمیشن لندن کی ٹیم نے نادرا اوورسیز کارڈ کی سرجری میں سینکڑوں اوورسیز کارڈ کی رجسٹریشن کی ،پاکستان اوورسیز الائنس فورم کے چیف آرگنائزر برطانیہ مہر ندیم حیدر گریٹر لندن چوہدری ذوالفقار،جنرل سیکرٹری حاجی ریاض سمیت دیگر نے ہائی کمیشن لندن کے نادرا سٹاف نے معاونت کی،نادرا سرجری کے موقع پر میئر آف سلائو صوفی محمد راسب،اوورسیز کمیشن پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر وقار ملک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے نادرا سرجری کا وزٹ کیا اور کمیونٹی سے ملاقات کی،اوورسیز نادرا کارڈ کے حوالے سے کمیونٹی کے خیالات اور تاثرات جانے،نادرا ٹیم نے مہمان خصوصی کو نادرا اوورسیز کارڈ کے اپلائی کرنے کے طریقے کار سے آگاہ کیا جبکہ سابق میئر سیکرٹری جنرل پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن راشد جاوید بٹ،سابق میئر کونسلر چوہدری شفیق،کونسلر ڈار،کونسلر محمد نذیر،سابق صدور پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلائو چوہدری کرامت حسین،سابق صدر راجہ محمد ایوب،سابق کونسلر نذر لودھی،ظہور چٹھہ،چوہدری بشیر سمیت دیگر کمیونٹی رہنمائوں نے بھی سرجری کا دورہ کیا پاکستان اوورسیز الائنس فورم کے عہدیداران نے مہر ندیم،چوہدری ذوالفقار،حاجی ریاض سمیت دیگر نے سلائو میں نادرا سرجری کے قیام میں خصوصی معاونت کرنے پر پاکستان ہائی کمیشن لندن کے ہائی کمشنر،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ہائی کمیشن لندن ڈاکٹر اسرار، پنجاب اوورسیز کمیشن کے سربراہ افضال بھٹی،میڈیا کورآرڈینیٹر پنجاب اوورسیز کمیشن وقار ملک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سلائو میں نادرا سرجری کے ذریعے سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں کو نادرا اوورسیز کارڈ بنوانے کا موقع ملا جو کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کمیونٹی کو ان کے شہروں میں نادرا سرجری کے قیام کے ذریعے سہولت دی جائے،نادرا سرجری سے کمیونٹی اور ہائی کمیشن کے درمیان اچھے مثبت خوشگوار تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔