مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر رابطہ کمیٹی27اکتوبر کو برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریگی
برمنگھم:کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی27اکتوبر کو برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی،اس بات کا فیصلہ برمنگھم میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس کی صدارت کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد منظور نے کی،رابطہ کمیٹی کے سر پرست مولانا بوستان قادری نے گزستہ اجلاس کب کارروائی اور فیصلوں سے ممبران کو آگاہ کیا،اجلاس میں متفقہ طور پر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر راجہ امجد خان کو27اکتوبر کے مظاہرے کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد منظور نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات میں تعطل تشویش ناک ہے،عالمی برادری اس بات کو یقینی بنائے کہ پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہئیں کیونکہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور مذاکرات کو با مقصد بنانے کیلئے کشمیریوں کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سر پرست مولانا بوستان قادری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،27اکتوبر کو بھارتی قونصلیٹ کے سامنے کشمیری کامیاب مظاہرے کے ذریعے جہاں عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش کریں گے وہاں اس مظاہرے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سابق صدر راجہ امجد خان نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت پر دبائو بڑھائے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرے،27اکتوبر کو برمنگھم میں ہونے والے مظاہرے میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے کشمیری بڑی تعداد میں شریک ہو کر اس بات کا ثبوت دیں کہ آزادی کی جدو جہد میں مصروف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مولانا الطاف،کشمیر کسنرن کے جنرل سیکرٹری ساجد یوسف،مسلم کانفرنس برمنگھم کے صدر راجہ اسحاق صابر،لبریشن لیگ کے فارن سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما سردار اخلاق شامل تھے۔