مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سید حسین شہید سرورکی طرف سے فاروق اعظم ایڈوکیٹ ، ر اجہ مشتاق ایڈوکیٹ کے اعزازمیں عشائیہ
لوٹن:ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرورنے گذشتہ روز ممبربارکونسل آزادکشمیر فاروق اعظم ایڈوکیٹ، چڑھوئی آزادکشمیرسے مسلم لیگ ن کے امیدوارر اجہ مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ کے اعزازمیں اپنی رہائش گاہ کاغان ہائوس لوٹن پر عشائیہ دیا۔تقریب میں سابق میئرلوٹن کونسلر ریاض بٹ، خواجہ عبدالباسط ایڈوکیٹ، مسلم لیگی رہنماء چوہدری جہانگیر حسین، بزنس میں راجہ توصیف خان، سردار ممتازخان ایڈوکیٹ، سلطان چوہدری ، سید حیدرشاہ، جہانگیرخان جے۔پی اور چوہدری جہانگیر گجر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مسئلہ کشمیرپر بھی گفتگو ہوئی اور مذاکرات کے حوالے سے بھارت کی ہٹ دھرمی کی بھی مذمت کی گئی۔ بھارت سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین ختم کرنے ، کشمیرپر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمدکروانے اور ریاستی دہشتگردی، تشدد، جنسی تشدداور غیرمنصفانہ سلوک کے خاتمے ، مقبوضہ وادی سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے اقدامات کرے اور کشمیریوں خصوصاًسیاسی رہنمائووں کو سفر کرنے اور تقریر کی اجازت دے۔ بھارتی حکومت سے یہ بھی کہاگیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں پرامن سیاسی اجتماعات اور جلسات کی اجازت دے اور مقبوضہ کشمیرکے تمام سیاسی قیدی رہاکرے۔ کشمیرکے سیاسی مستقبل کے بارے میں مذاکرات میں کشمیری رہنمائووں کو شرکت کی اجازت دی جائے ۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ کشمیریوں کوحق دیاجائے تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ آزادماحول میں کرسکیں۔عشائیے کی اس تقریب کے دوران سینٹ آف پاکستان میں لیڈرآف ہائوس راجہ ظفرالحق کی اہلیہ کی وفات پربھی افسوس کااظہارکیاگیااور مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی گئی۔