مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں مسجد خضرا کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
نوازشریف کی طرح باقی قیدیوں کوبھی علاج معالجے کیلئےرہا کیا جائے
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
اینڈریو سٹیفن سن سے راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمٰن کی ملاقات
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
عالمی کشمیر کنسرٹ: چارافراد کو احتجاج کرنے پردہشت گرد قراردیکر موت کے گھات اتار دیا گیا
سری نگر...مقبوضہ کشمیر میں تنازعے کا شکار بنے عالمی سطح کے موسیقی کنسرٹ سے تھوڑی دیر قبل بھارتی فورسز نے چارمسلح حملہ آوروں کو ایک جوابی کارروائی میں ہلاک کیا گیا تاہم مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ زوبن مہتا شو کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران عام شہریوں پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک مارے گئے تین نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جموں کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں منعقد ہونے والے کنسرٹ سے قبل سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی۔ کنسرٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ علیحدگی پسندوں کی طرف منسوخی کے مطالبات کے باوجود یہ کنسرٹ منعقد کیا جائے گا۔ نئی دہلی میں قائم جرمن سفارتخانے اور بھارتی کشمیر کے سیاحتی شعبے کی مشترکہ کوششوں سے منعقد کیے گئے اس کنسرٹ میں وزراء اور سفارتکاروں کے علاوہ مجموعی طور پر پندرہ سو افراد مدعو کیے گئے۔ حکام کے بقول کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر سری نگر میں پچیس اضافی سکیورٹی چیک پوائنٹس قائم کیےتھے ۔ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے اس کنسرٹ کے خلاف احتجاج کے لیے عام ہڑتال کی کارل جاری کر رکھی تھی ۔ انہوں نے جرمنی کے سفیر مائیکل اسٹینر کو خط لکھا تھا جس میں معروف بین الااقوامی مغربی کلاسیکی موسیقار زوبن مہتا کے سرینگر میں موسیقی کے پروگرام کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی..