مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی میڈیا پرسنز کے قتل کے خلاف محمد افٖضل بٹ کی قیادت میں برمنگھم میں مظاہرہ
برمنگھم : پاکستان میں صحافیوں کے قتل پر برمنگھم میں فیڈریل یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد افٖضل بٹ کی قیادت میں برطانیہ بھر کے صحافی ، مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینئر صحافی آفتاب عالم اور میڈیا انجینئرارشد علی جعفری کے قاتلوں کو فل فور گرفتار کرے اور پاکستان میں صحافی برادری کو تحفظ فراہم کیا جاے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پاکستان پریس کلن یوکے کے زیراہتمام برمنگھم میںہونے والے اس احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے صحافیوں کی حمایت کرتے ہوے شمع روشن کیں اوراس مشکل گھڑی میںصحافی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ثبوت پیش کیا۔فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ صحافیوں کو حقائق سے پردہ اٹھانے پر کو بھی طاقت روک نہیں سکتی اور نہ ہی صحافی طاقت کے زور پر خاموش ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا آج پاکستان میںدہشت گردی کے خلا ف جو آپریشن جاری ہے اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انصاف کے تقاضوں کے حصول کے لیے صحافی برادری کبھی خاموش نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ملکی چوتھا ستون ہے ہم اپنے معاشرے اور سوسائٹی کی بہتری کے لیے سچ لکھنے اور سچائی کو دکھانے کے لیے کسی قیمت گریزنہیں کریں گے۔اس موقع پر جاوید غالب، ساجد یوسف، عمران خالد، ارشد رچیال،سرفراز مغل، آصف براٹلوی،ایس ایم عرفان،ارشد خان، ابرار مغل،سید عابد کاظمی،راجہ حیدر علی ، عباس ملک،تصور حسین نقوی، حاجی محمد سعید مغل ایم بی ای،چوہدری منظور حسین ، چوہدری خادم حسین،راجہ اسحاق صابر،کونسلر چوہدری محمد فاضل، وقار اسلم کیانی،ذاہد خٹک، راجہ ناصر خان،واجد بشیر، چوہدری شاہنواز،حاجی محمد ایوب،محمد غالب، بیرسٹر رشید مرزا، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی، مولانا محمد بوستان قادری،صائمہ ہارون، ارباب اسلم، رفعت مغل، اور دیگر لوگوں نے بھی اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرتے ہویصحافی برادری کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم کیااور شمعیں روشن کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر